چوری 41

چوری ہونے پردرخواست دینے کا مکمل طریقہ کار

گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 445/ای بی کا مستقل سکونتی ہے میں نے مین چوک 445/ای بی دودھ دہی کی دوکان بنائی ہوئی ہے مورخہ 07.04.20 کو رات آٹھ بجے میں اپنی دوکان بند کر کے شٹر کو تالے لگا کر گھر چلا گیا جب صبح ویلے دکان پر گیا تو دیکھا میری دکان کے شٹر کے تالے ٹوٹے ہوئےتھے شبہ چوری ہوا میرے شور واویلہ پر گواہان مسمیان نمبر1، محمد شاہد ولد محمد اسلم قوم کھوکھر 2، اللہ دتہ ولد محمد عظیم قوم بلوچ سکنائے دیہہ موقع پر آ گئے جن کے روبرو پڑتال سامان کرنے پر دکان کے غلہ میں پڑی سیل کی رقم مبلغ -/7000 روپے کین پیٹرول 20 لیٹر والا بھرا ہوا مالیتی -/2240 روپے ایک عدد سولر پلیٹ مالیتی -/9500 روپے ناموجود مسروق پائی میں معہ گواہان اپنے طور پر تلاش و پتہ جوئی نا معلوم ملزمان کرتے رہے جو معلوم ہوا کہ مسمی عبدالرحمان عرف بلا نے اپنے نا معلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر میری چوری کی ہے میں معہ گواہان نے الزام علیہ متذکرہ بالا سے رابطہ کیا جس نے کافی لیت و لعل کے بعد میری چوری کرنا تسلیم کیا اور واپسی کا وعدہ کیا جو اب صاف انکاری ہو گیا ہے الزام علیہان متذکرہ بالا نے میری چوری کرکے سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوئے

گزارش ہے کہ سائلہ علی ٹاؤن کی رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتی ہے مورخہ 14.08.21 کو بوقت قریب -/11 بجے دن میرا بیٹا محمد ابراہیم جو کہ گونگا و بہرہ ہے اور بازار میں غبارے فروخت کرتا تھا گھر سے غبارے لے کر گیا جو کہ شام کو گھر واپس نہ آیا جس کی عمر 13 سال ہے میں شور واویلہ کیا تو گواہان 1۔ شاہد ولد محمد بخش قوم پڑھیار سکنہ علی ٹاؤن 2۔ محمد اکرم ولد محمد فیض قوم بھٹی سکنہ علی ٹاؤن آ گئے جن کے ہمراہ آج تک اپنے بیٹے کی تلاش و پتہ جوئی کرتی رہی ہوں جوکہ دستیاب نہ ہوا ہے قوی شبہ ہے کہ میرے گونگے اور بہرے بیٹے مسمی محمد ابراہیم بعمر 13 سال کو نا معلوم ملزمان نے اغواء کر لیا ہے درخواست پیش کرتی ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جاکر میرے بیٹے کو برآمد کیا جاوئے

گزارش ہے سائل مکان نمبر 42او بلاک بوریوالا کا رہائشی ہے اور پرائیویٹ ملازمت کرتا ہے مورخہ 09.10.2021 کو بوقت قریب 9 بجے رات سائل الزام علیہ محمد عرفان کے گھر شکائت لیکر گیا جوکہ الزام علیہ محمد عرفان نے سائل کو موبائل پر قتل کی دھمکیاں دیں اور گالی گلوچ کیا تھا جب سائل الزام علیہ محمد عرفان کے گھر پہنچا تو وہاں پر پہلے سے موجود الزام علیہ محمد عرفان مسلح چھری ،رضوان مسلح سوٹا ، محمد ارشاد خالی ہاتھ کھڑے ہوئے تھے جو کہ سائل کو الزام علیہ محمد عرفان نے گالی گلوچ شروع کر دی منع کرنے پر جملہ الزام علیہہان طیش میں آ گئے عرفان نے چھری کا وار کیا جو کہ بائیں ہاتھ کے انگوٹھا پرلگا الزام علیہ ارشاد نے سائل کی بائیں آنکھ پر مکا مارا اور رضوان مسلح سوٹا نے بائیں بازواور دائیں ٹانگ پر سوٹے کے وار کیے شور واویلہ پر برادرم محمد طیب اور محمد غضنفر ولد محمد مقصود قوم جٹ سکنہ این بلاک بوریوالا و دیگر لوگ آ گئے جنہوں نے مداخلت و منت سماجت کرکے میری

جان بخشی کروائی وجہ عناد یہ ہے کہ محمد عرفان میرے ساتھ پرائیویٹ ملازمت کرتاتھا جس نے شیخ محمد اویس پروپرائیٹر ARپلس انٹر پرائزر بوریوالا کی رقم مبلغ 2لاکھ روپے خُرد بُرد کر لی تھی جو کہ سائل کو 2/3 مرتبہ رقم لینے کے لیے شیخ محمد اویس نے الزام علیہ محمدعرفان کے گھر بھیجا تھا جس کا الزام علیہ محمد عرفان نے سخت زنج کرتے ہوئے سائل کو وقوعہ ہذا سے قبل دھمکیاں اور گالی گلوچ کے Messages کیے جس پر سائل الزام علیہ محمد عرفان کے گھر شکوہ کرنے گیا تو جملہ الزام علیہان نے باہم ساز باز ہو کر مسلح ہو کر سائل کو مضروب کیا سائل کے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے درخواست معہ میڈیکل پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوئے

گزارش ہے کہ بندہ امجد ٹاؤن گلی نمبر 2 تحصیل بورے والا ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے مورخہ 14.10.2021 بوقت 08:45 بجے شام میں نےاپنی موٹر سائیکل ہنڈا CG/125نمبری VRM-19/2566 انجن نمبر C333074 چیسز نمبر JB985572 مالیتی 65000روپے اپنے گھر کے باہر ہینڈل لاک لگا کر کھڑی کی اور گھر کے اندر چلا گیا قریب 10 منٹ بعد باہر نکلا تو موٹر سائیکل ناموجود مسروق پائی شور واویلہ پر گواہان مسمیان1۔محمد سجاد2۔ محمد آصف پسران محمد صادق اقوام آرائیں سکنائے پی بلاک بورے والا موقع پر آگئے اور وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا سائل نے 15پر اطلاع کی تو مقامی پولیس نے موقع ملاحظہ کیا ہے نامعلوم ملزمان نے سائل کی موٹر سائیکل چوری کر کے سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

گزارش ہے کہ سائل ماڈل ٹاون میں گیسٹ ہاوس کا بزنس کرتا ہے جو ماڈل ٹاون گیسٹ ہاوس شفیع پلازہ بالمقابل THQ ہسپتال بورے والا کے نام سے ہے یہ کہ مورخہ 10.10.2021بوقت صبح8/15بجے اپنے گھر سے بسواری موٹرسائیکل گیسٹ ہاوس آیا اور اپنی ملکیتی موٹرسائیکل ہنڈا CG125 ماڈل 2020رجسٹریشن نمبر ADA-1704برنگ بلیک چیسز نمبر EB504768انجن نمبرR822512مالیتی مبلغ 140000 (ایک لاکھ چالیس ہزار روپے ) جو کہ سائل نے چند ماہ قبل خرید کی تھی گیسٹ ہاوس کے بیرونی دروازہ پر کھڑی کی اور سائیڈ لاک لگا کر اوپر اپنے آفس میں چلاگیا قریبا 15منٹ بعد سائل واپس گھر جانے کی غرض سے نیچے آیا تو موٹرسائیکل نہ کھڑی تھی پتہ جوئی پر گواہان مسمیان 1۔عبدالرحمان ولد محمد حسین جو ہمسایہ دوکان پر ملازمت کرتا ہے 2پرویز مسیح ولد سخی مسیح جو کہ گیسٹ ہاوس اور ساتھ دوکان پر صفائی کی ملازمت کرتا ہے نے بتلایا کہ ابھی دو کس افراد جن میں سے ایک الگ ہنڈا موٹرسائیکل 125اور ایک آپ کی موٹرسائیکل پر سوار جاتے ہوئے بچشم خود دیکھا ہے جنہوں نے ایک نے سفید اور جو آپ کی موٹرسائیکل چلا رہا تھا نے نیلے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے کو بطرف چیچہ وطنی روڈ جاتے ہوئے دیکھا ہے جس کی اطلاع سائل نے فورا 15پر پولیس کو دی الزام علیہان نے سائل کی موٹرسائیکل سرقہ کر کے سخت زیادتی کی ہے ان کے خلاف پرچہ درج رجسٹر کرکے سائل کی موٹرسائیکل برآمد کر کے واپس دلائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں