لڑائی جھگڑا 37

چچا کے بیٹوں کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا جس پر درخواست دی گئی

گزارش ہے کہ سائل 477/EBکا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے مورخہ 29.6.21 کو بوقت قریب 11بجے دن میں بسواری موٹر سائیکل سفاری نمبری VRM.11/2371انجن نمبر 7S081213چیسیز نمبر AA181066برنگ لال مالیت 30000روپے چیچہ وطنی روڈ خان کباڑیہ پر کچھ سامان خرید نے آیا موٹر سائیکل کھڑی کر کے سامان دیکھنے لگا تھوڑی دیر بعد دیکھا تو موٹر سائیکل متذکرہ بالا ناموجود مسروق پائی شورووایلہ پر گواہان نمبر1بشیر احمد ولد سلام دین قوم ملک سکنہ 477/EB۔2محمد کریم ولد محمد انور مغل سکنہ 477/EBآگئے آج تک اپنے طور پر تلاش ملزمان کرتا رہا ہوں امروز مجھے پتا چلا کہ تھانہ سٹی بوریوالا میں موٹر سائیکلز برآمد ہوئے ہیں جو کہ میں معہ گواہان تھا نہ پہنچا جہاں ملزم غلام مرتضٰی نے میری موٹر سائیکل متذکرہ بالا برآمد کرا دی ہے جو کہ میں معہ گواہان نے بخوبی شناخت کر لی ہے درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور سائل کی حق رسی فرمائی جاوئے

گزارش ہے کہ سائلہ M بلاک بورےو الا کی رہائشی ہے کل مورخہ25.6.2021کو بوقت قریب 9بجے رات جامہ مسجد فرید کوٹیاں M بلاک سے اپنے بچوں کو لے کر گھر واپس آ رہی تھی کہ جب اپنے گھر کے دروازے کے قریب پہنچی تو الزام علیہان 1۔محمد محسن ولد شوکت علی ایوبی قوم آرائیں سکنہ مکان نمبر 33/M بورے والا مسلح پسٹل 30بور جو کہ سائل کے خاوند کی پہلی شادی سے بیٹا ہے اور 2۔محمد نعمان بادل 3۔محمد عبداللہ شہزاد 4۔ابو بکر جاوید 5۔محمد عبدالوہاب پسران شہزاد سنیارا 6۔شہزاد سنیارا ولد اسم نا معلوم سکنائے Mبلاک بورے والا مسلح سوٹے ڈنڈے آ گئے آتے ہی محسن نے للکارا کہ آج سائلہ کو پکڑ لو اور میرے والد سے اپنے بیٹے کے نام 1/2۔1مرلہ مکان انتقال کروانے کا مزہ چکھا دو جس پر الزام علیہان نے سائلہ کو تھپڑوں سے مارنا شروع کر دیا سائلہ اپنے بچوں کو لیکر بھاگ کر اپنے گھر میں داخل ہو گئی الزام علیہان مسلح زبردستی میرے گھر میں داخل ہو گئے اور الزام علیہ نمبر 1محمد محسن نے

سائلہ کی قمیض پوشیدنی پھاڑ ڈالی دونوں بازو پھٹ گئے الزام علیہ کے ناخنوں سے سائلہ کی گردن پر دائیں طرف اور دائیں بازو پر زخم آئے الزام علیہان نے میرا ڈوپٹہ بھی کھینچ لیا اور پھاڑ ڈالا پھر الزام علیہان نے میری بیٹی فاطمہ میرب بعمر 11سال کو بھی مارنا پیٹنا شروع کر دیا اور زبردستی باہر گلی کی طرف گھسیٹنے لگے ،جس سے میری بیٹی کی قمیض پوشیدنی سامنے سے پھٹ گئی اور دائیں بازو سے بھی پھٹ گئی الزام علیہ نمبر 1محسن نے پسٹل کا بٹ مارا جو کہ فاطمہ میرب کو بائیں بازو کی پشت پر لگا پھر الزام علیہ شہزاد سنیارا نے سوٹے کا وار کیا جو کہ فاطمہ میرب کو سر کی پچھلی جانب لگا پھر الزام علیہ نمبر 2نعمان بادل نے سوٹے کا وار کیا جو فاطمہ میرب کو کمر پر لگا ہمارے شور واویلا پر گواہان گلباز ولد نیاز احمد قوم جٹ ،محمد اعجاز ولد گلباز جٹ سکنائے مرضی پورہ بورےو الا و دیگر ان اہل محلہ آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا اور منت سماجت کر کے ہمیں ضار بان سے چھڑایا الزام

علیہان جاتے ہوئے جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے اپنے اپنے آلہ ت ضربات اور اسلحہ سمیت موقع سے فرار ہو گئے وجہ عناد یہ ہے کہ سائلہ کی دوسری شادی الزام علیہ نمبر 1 کے والد کے ساتھ ہوئی ہے جس نے ہمارے چھوٹے بیٹے عبدالاحد کے نام 1/2۔1 مرلہ مکان نمبر 34/M لگوایا ہوا ہے جس کا الزام علیہان کو رنج ہے اور الزام علیہان سائلہ سے مکان ہتھیانا چاہتے ہیں اس رنج کی بناء پر الزام علیہان نے باہم صلاح مشورہ ہو کر اور مسلح ہو کر زبردستی چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھر میں داخل ہو کر مجھے اور میری بیٹی کو ناحق مضروب کر کے ہمارے کپڑے پوشیدنی پھاڑ کر ہماری عفت میں خلل ڈال کر اور جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے سخت زیادتی کی ہے مقدمہ درج کر کے کاروائی کی جاوئے

گزارش ہے کہ سائل گلی نمبر 2 یعقوب آ باد کا رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے مورخہ 25.06.21 بوقت قریب 06:30 بجیشام میں اور بھتیجا ام جواد یونس ولد محمد یونس اپنے گھر کے باہر گلی میں موجود تھے کہ الزام علیہان 1۔ محمد ارشد مسلح سوٹا 2۔ صدام مسلح سوٹا 3۔ الطاف مسلح چھری 4، عدنان مسلح پسٹل اور دو کس نامعلوم مسلح ہائے پسٹل بسواری موٹرسائیکل ہائے آ گئے آتے ہی الزام علیہ محمد ارشد نے للکارا مارا آج انہیں پکڑ لو اور جان سے مار دوجس پر الزام علیہان جس پر الزام علیہان 1 تا 4 نے سائل اور بھتیجا ام کو سوٹوں سے مارنا شروع کر دیا ہم بھاگ کر کر گھر میں داخل ہونے لگے تو الزام علیہ الطاف نے چھری کا وار کیا جو سائل کے بائیں پٹ پر لگا لیکن ہم گھر میں داخل ہو گئے جس پر الزام علیہان 1۔ محمد ارشد 2۔ صدام ہمارے پیچھے چادر

چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے ہمارے گھر میں داخل ہو گئے الزام علیہ ارشد نے سوٹے کا وار کیا جو میری ناک پر لگا صدام نے سوٹے کا وار کیا جو بھتیجا ام جواد کے دائیں ہاتھ کے انگوٹھا پر لگا الزام علیہا ن ارشد اور صدام نے گھر کی عورتوں سے بدتمیزی کی اور گالی گالوچ کیا اور بالوں سے پکڑ کر تھپڑوں سے مارا الزام علیہان سائل معہ بھتیجا ام جواد اور برادرم یونس کو گھیسٹ پر باہر گلی میں لے آئے الزام علیہ صدام نے سوٹے کا وار کیا جو برادر م محمد یونس کے سر پر لگا جملہ الزام علیہان نے ہمیں ٹھڈوں اور سوٹوں سے مضروب کیا شور واویلہ اہل محلہ کے کافی لوگ و گواہان 1محمد امین ولد محمد حسن قوم سندھو جٹ سکنہ گلی نمبر 3 یعقوب آباد 2۔ علی عون ولد اعجاز قوم سید سکنہ گلی نمبر 9۔ 3۔ وقار یونس ولد محمد یونس بھتیجا ام موقعہ پر آ گے اور الزام علیہان کی منت سماجت کر کے ہماری جان بخشی کروائی جملہ الزام علیہان نے ہمیں مضروب کرکے اور الزام علیہان 1۔ ارشد 2۔ صدام نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرکے زبردستی ہمارے گھر میں داخل ہو کر او عورتوں پر تشدد کرکے سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جاوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں