مودبانہ گزارش ہے کہ میں چک نمبر 435ای بی تحصیل بورےو الا کا رہائشی و سکونتی ہوں میں زمیندارہ کرتا ہوں مورخہ 20.02.2020 بروز جمعرات صبح میں کام پر چلا گیا گھر میں میری سالی زاھدہ بی بی کنواری موجود تھی تقریباً 3/4 بجے واپسی ہوئی اور دیکھا کہ مذکورہ مکان کا دروازہ کھلا ہوا ور سامان بکھرا ہوا تھا اور سالی ام زاھدہ بی بی کو بھی نا موجود پایا میں متلاشی ام سالی زاھدہ بی بی نزد دربار شاہ زکریا موڑ اختر ولد نور احمد سکنہ بورے والا ۔ علی رضا ولدنور احمد قوم راجپوت چوہان سکنہ احاطہ شاہ نواز بورے والا ملاقی ہوئے اور کہا کہ زاھدہ بی بی کو ہمراہ الزام علیہان مذکوران بسوار کار چیچہ وطنی روڈبورے والا جاتے ہوئے دیکھا ہے میں ہمراہ گواہان متذکرہ بالا الزام علیہان مذکوران کے پاس گیا اور بابت سالی ام زاھدہ بی بی پوچھا لیت و لعل کے بعد اقراری ہوئے اور مسماۃ زاھدہ بی بی کی واپسی کا وعدہ کیا وعدہ وعید کے بعد الزام علیہان مذکوران انکاری ہوگئے الزام علیہا ن مذکوران نے مسماۃ زاھدہ بی بی سالی ام کو ورغلا پھسلا کر برائے زناء حرام کاری اغواء کر لیا ہے درخواست پیش کرتا ہوں الزام علیہان مذکوران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور زاھدہ بی بی سالی ام کو الزام علیہان مذکوران سے برآمد فرمایا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے
برخلاف 1، محمد عرفان ولد محمد یار 2، محمد عمران ولد محمد یار اقوام ممرا سکنائے بستی نواں باڑہ موضع الہ آباد 3، زاہد حسین ولد سلطان قوم مئے 4، نواز ولد سلطان قوم مئے سکنائے 425/EBتحصیل بوریو الا جناب عالیٰ! گزارش ہے کہ سائل یعقوب آباد بورے والا کا رہائشی ہے محنت مزدور ی کرکے گزراوقات کرتا ہوں مورخہ19.02.2020کو میں محنت مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا جب شام کو گھر واپس آیا تو میری بیٹی مسماۃ سعدیہ امین بعمر 17/18سال کنواری گھر میں موجود نہ تھی میں نے تلاش و پتہ جوئی شروع کی تو مسمیان 1رشید احمد ولد محمد دلمیر قوم مئے 2، مشتاق احمد ولد فیض احمدقوم کھوکھر سکنائے اہل محلہ ملاقی ہوئے جنہوں نے بتلایا کہ شام ویلے ایک کار مہران برنگ سفید پر مسماۃ سعدیہ امین ہمراہ ملزمان متذکرہ بالا چیچہ وطنی روڈ کی طرف جاتے ہوئے دیکھا تھا میں نے ہمراہ گواہان بالا بذریعہ پنچائتی الزام علیہان متذکرہ بالا سے اپنی بیٹی کی واپسی کا مطالبہ کیا جنہوں نے واپسی کا وعدہ کیا جو آج تک وعدہ وعید کرتے رہے ہیں اب صاف انکاری ہوگئے ہیں الزام علیہان متذکرہ بالا نے میری بیٹی کو ورغلا پھسلا کر زنا حرام کاری کی خاطر اغواء کر کے زیادتی کی ہے میں غریب آدمی ہوں کاروائی کی جائے۔
برخلاف 1، محمد ظفر ولد نا معلوم قوم راجپوت سکنہ 463/ای بی 2، محمد ندیم ولد نا معلوم قوم ملک سکنہ 463/ای بی جناب عالیٰ گزارش ہے کہ سائلہ گگو منڈی کی سکونتی ہے خانہ داری کرتی ہے امروز قریب بوقت 4/5 بجیشام الزام علیہ بالا جن کے ساتھ ہمارا کافی تعلق اور ایک دوسرے کے گھر آنا جانا تھا آج ہمارے گھر آئے اور کہا کہ اپنی بیٹی عائشہ کو ہمارے ساتھ بجھو کیونکہ قبل ازیں آپ نے کہا تھا کہ میری بیٹی کی میٹرک تعلیم ہے اس کو کسی ملازمت پر لگا دو کیونکہ میں بیوہ عورت ہوں میرے گھر کا روز گار چل سکے ان کے کہنے پر میں نے اپنی بیٹی عائشہ کو ان کے ساتھ روانہ کر دیا کچھ دیر بعد میں نے اپنی چھوٹی بیٹی کو کہا کہ اپنی بہن سے رابطہ کرو جب رابطہ کیا تو عائشہ کا نمبر بند تھا تو میں پریشان ہو گئی اس کے بعد میری بیٹی عائشہ نے واش روم میں جا کر گھر کال کی اور سارا ماجرا مجھے بتایا کہ محمد ظفر اور محمد ندیم بالا نے امجد ٹاؤن گلی نمبر 3 کے خالی مکان میں میرے ساتھ ہر دو نے زنا بالجبر کیا جب میں امجد ٹاؤں گلی نمبر 3 پہنچی تو میرے ساتھ محمد یوسف و عبدالرؤف سکنائے مجاہد کالونی بھی ہمارے ساتھ آ گئے جنہوں نے ہر دو ملزمان کو فرار ہوتےبچشم خود دیکھا ہر دو ملزمان بالا نے میری بیٹی کے ساتھ زنا بالجبر کر کے زیادتی کی ہے