اہم خبر 40

چک نمبر 445/ای بی میں ایک شخص کا قتل کیاگیا

گزارش ہے کہ سائل وڑائچ ٹاؤن بوریوالا کا مستقل رہائشی ہے اور آرمی سے ریٹائرڈ ملازم ہے سائل کی ہمشیرہ مسماۃ شمیم بی بی کی شادی عرصہ تقریباً 8ماہ قبل مسمی محمد عثمان مذکورہ بالا سے ہوئی تھی جو کہ پانچ ماہ کی حاملہ تھی شادی کے بعد الزام علیہ محمد عثمان کا رویہ ہمشیرہ ام کے ساتھ اچھا نہ رہا اور آئے روز ہمشیرہ ام کے ذریعے سائل سے پیسوں کا مطالبہ کرتا رہتا تھا ہمشیرہ ام کے انکار پر تنگ کرتا محمد عثمان ہمشیرہ ام کے ذریعے سائل کے کاروبار کے بہانے خطیر رقم وصول کر چُکا تھا سائل نے مزید مطالبات ماننے سے انکار کر دیا تھا جس پر محمد عثمان ہمشیرہ ام سے جان چھڑوانا چاہتا تھا مورخہ 24.02.2020کو سائل کو THQہسپتال سے اطلاع ملی کہ ہمشیرہ ام کی طبیعت خراب ہے جو داخل ہسپتال ہے جس پر سائل معہ صادق حسین برادرم، محمد شبیر ولد نذر محمد قوم ملک سکنہ چک نمبر 303/EBبوریوالا THQہسپتال پہنچے یہاں پر ہمشیرہ ام زیر علاج تھی تقریباً 9/30بجے رات ہمشیرہ ام نے گواہان مذکورہ بالا کی موجودگی میں روتے ہوئے سائل کو بتلایا کہ اس کو حاملہ ہونیکی وجہ سے سر میں شدید تکلیف تھی جس پر محمد عثمان نے جان بوجھ کر دوائی دینے کے بہانے زہر پلوا دیا ہماری موجودگی میں ہمشیرہ ام کو سانس لینے میں دشواری ہونے لگی اور اس کی زبان اور گردن بھی سوج گئی طبیعت مزید خراب ہو گئی جو ہمارے دیکھتے دیکھتے جاں بحق ہو گئی محمد عثمان نے لالچ کی حبس پوری نہ ہونے کی بناء پر سائل کی ہمشیرہ کو زہر دے کر قتل کر کے زیادتی کی ہے درخواست معہ میڈیکل رپورٹس پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوئے۔

خواست برائے اندراج مقدمہ بر خلاف مسمیان (1)عدنان عرف دانہ ولد بابر قوم بھٹی سکنہ گلی نمبر 10امجد ٹاؤن مسلح پسٹل 30بور (2) فرحان عرف فانی ولد بابر قوم بھٹی سکنہ گلی نمبر 10امجد ٹاؤن مسلح پمپ ایکشن 12بور (3) ریحان ولد بابر قوم بھٹی سکنہ گلی نمبر 10امجد ٹاؤن مسلح سوٹا(4) ذیشان ولد بابر قوم بھٹی سکنہ گلی نمبر 10امجد ٹاؤن مسلح سوٹا(5) زوہیب ولد محمد اکرم قوم بھٹی سکنہ گلی نمبر 10امجد ٹاؤن مسلح پسٹل 30بور (6) نعمان عرف نومی ولد محمد اکرم قوم بھٹی سکنہ گلی نمبر 10امجد ٹاؤن مسلح سوٹا (7) فیصل ولد عباس قوم نامعلوم سکنہ گلی نمبر 10امجد ٹاؤن مسلح پسٹل 30بورجناب عالیٰ: گزارش ہے کہ سائل گلی نمبر 15محلہ امجد ٹاؤن نزد مدینہ گارڈن بوریوالا کا رہائشی ہوں اور میڈیکل ریپ کا کام کرتا ہوں مورخہ10.04.20بوقت 09:30بجیرات میں اور میرا بھائی عمران شہزاد بسواری موٹرسائیکل الزام علیہان کے گھر کے سامنے گلی میں گزرنے پر الزام علیہان عدنان عرف دانی وغیرہ برادران نے ہمیں بلا جواز شدید مارا پیٹا جو الزام علیہان کے خلاف قانونی کاروائی کے لیے THQہسپتال بوریوالا سے میڈیکل کروا کر بعد از فراغت میں ہمراہ عمران شہزاد، محمد حسیب ولد اصغر، محمد عمیر، محمد عمر پسران دلدار علی اقوام ملاح سکنائے گلی نمبر15امجد ٹاؤن بورے والا بسواری

موٹرسائیکل ہائے بوقت قریب 11/15بجیرات واپس اپنے گھر کی طرف آ رہے تھے جب الزام علیہان کے گھر کے نکر پر پہنچے تو گلی میں پہلے سے باہم صلاح مشورہ ہو کر مسلح آتشیں اسلحہ و سوٹے وغیرہ کھڑے تھے جنہوں نے زبردستی ہمارا راستہ روک کر ملزم ریحان نے للکارا مارا کہ عامر اور عمران کو ہمارے خلاف قانونی کاروائی کروانے کا مزہ چکھا دو جو ہم ابھی اپنی موٹرسائیکل سے نیچے اترے ہی تھے کہ ملزم عدنان عرف دانہ نے جان سے مار دینے کی نیت سے اپنے پسٹل کا سیدھا فائر مجھ پر کیا جو میرے بائیں پاؤ ں پر لگا اسی دوران ملزم ریحان نے اپنے سوٹا کا وار کیے جو میرے سر پر بائیں طرف لگا ملزم فرحان عرف فانی نے جان سے مار دینے کی نیت سے اپنے اسلحہ پمپ ایکشن 12بور محمد حسیب پر کیے جو ایک فائر حسیب کے بائیں ہاتھ پر لگا جبکہ دوسرا فائر دائیں ٹانگ کے گوڈے پر لگا جس سے ہم دونوں شدید زخمی ہو کر نیچے گر پڑے ملزم ذیشان نے اپنے دستی سوٹا کا وار برادرم عمران

پر کیا جو اس کے سر پر دائیں طرف لگا اور گرنے پر پیٹ میں ٹھڈے بھی مارے ملزم زوہیب نے اپنے پسٹل کے بٹ محمد عمر کے سینے /چھاتی پر مارے جبکہ ملزم فیصل نے اپنے دستی پسٹل کا بٹ محمد عمیر کے سر پر بائیں طرف مارا جس سے وہ مضروب ہو کر زمین پر گر پڑا جبکہ ملزمان عدنان وغیرہ مسلح اسلحہ آتشیں سے ہوائی فائرنگ کر کے خوف وحراس پھیلا تے رہے جبکہ ملزمان ریحان وغیرہ نے سوٹوں کے ساتھ موٹرسائیکل ہنڈا CD/70کا کافی نقصان کر کے توڑ پھوڑ کی ہے فائرنگ اور شور واویلہ کی آواز سن کر کافی لوگ اہل محلہ معززین علاقہ موقعہ پر اکٹھے ہو تے دیکھ کر جملہ ملزمان اپنے اسلحہ سمیت موقعہ سے فرار ہو گئے جو معززین علاقہ ہمیں شدید مضروب حالت میں اٹھا کر دوبارہ علاج معالجہ کے لیے سول ہسپتال لے آئے میڈیکل جات مضروبات پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں