لڑائی جھگڑا 41

چھوٹی سی بات پر لڑائی جھگڑا بہت زیادہ بڑھ گیا

گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 435/EB کا مستقل رہائشی ہے محنت مزدوری کرتا ہے مورخہ 07.09.21بوقت رات تقریباً 8بجے سائل اپنی فیملی ممبران والد عاشق برادر امیر حمزہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا کہ الزام علیہان 1تا5مسلح ہائے سوٹے خنجر گھر میں گھس آئے اور آتے ہی افضل نے للکارا مارا کہ لڑائی کرنے کامزہ چکا دو جس پر الزام علیہان زبردستی برادر امیر حمزہ کو اغواء کر کے گھر سے باہر لے آئے ہم برادر امیر حمزہ کو بچانے کے لیے پیچھے گئے تو الزام علیہ افضل نے سوٹے کا وار کیا جو میرے سر پر لگا مقبول نے سوٹے کا وار کیا جو میرے منہ کے دائیں جانب لگا صفدر نے سوٹے کا وار کیا جو دائیں بازو پر لگا الزام علیہ محمد افضل نے سوٹے کا وار کیا جو میرے والد عاشق کے بائیں ہاتھ پر لگا الزام علیہ نوید نے سوٹے کا وار کیا جو والد

عاشق کے سر پر لگا جس پر والد عاشق بہوش ہو کر گر گیا شفق نے خنجر کا وار کیا جو برادر امیر حمزہ کی دائیں کہنی پر لگا نوید نے سوٹے کا وار کیا جو برادر امیر حمزہ کی کمر پر لگا الزام علیہ صفدر نے سوٹے کا وار کیا جو برادرم امیر حمزہ کے بائیں بازو اور جسم کے مختلف حصوں پر لگے ہمارے شور واویلہ پر گواہان ہمایوں ولد مرید حسین اور اعجاز ولد عبدالرشید سکنائے چک نمبر 435/EB آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا وجہ عناد یہ ہے سائل اور الزام علیہ محمد شفیق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اس وجہ سے جملہ ملزمان نے باہم صلاح مشورہ ہو کر زبردستی گھر گھس کر برادر امیر حمزہ کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے جا کر اور ہمیں مضروب کر کے سخت زیادتی کی ہے والد عاشق برادرامیر حمزہ اور سائل اپنا میڈیکل پیش کرتا ہے کاروائی کی جائے

سائل حسب ذیل عرض پرواز ہے یہ کہ سائل سٹیلائٹ ٹاون کا رہائشی ہے اور جان موٹرکے نام سے شو روم بنا رکھا ہے یہ کہ مورخہ 3.4.21بوقت 11بجے دن سائل معہ بیوی بچوں کے ساتھ اپنے گھر میں موجود تھے کہ اسی اثنا ء میں الزام علیہان مسلح پسٹل گھر میں داخل ہو گئے اور زبردستی میرے بیوی بچوں کو دھمکی دی کہ گھر سے نکل جاو ورنہ تمیں قتل کر دیں گے اسی اثناء میں شمشاد بی بی نے سوٹے کا وار کیا جو میری بیوی کے سر پر لگا دوسرا وار نوید نے سوٹے سے کیا جو بیوی ام کے دائیں انگوٹھے اور بازو پر لگا عبدالرشید نے سوٹے کا وار کیا جو بیوی ام کے بازو پر لگا محمد احسان نے پسٹل سے دھمکی دی کہ اگر شور شرابہ کیا تو میں فائر مار دوں گا مجھے اور میرے بیٹے علی حسنین کو بھی مضروب کیا اسی اثناء میں سراج سرور ولد غلام سرور ،غلام

دستگیر ولد اللہ بخش ساکنان دیہہ ہذا آ گئے جنہوں نے الزام علیہان سے ہماری جان بخشی کروائی ملزمان نے میرے گھر سے میرے بچوں کو نکالنے کی اور میرے گھر پر ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کی ہے وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمہ شمشاد کی شادی عرصہ 16سال قبل میرے ساتھ ہوئی تھی اور چار بچے پیدا ہوئے تھے اور مورخہ 02.12.2020کو عدالت میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر کے خلع لے لیا اور الزام علیہ نوید سے شادی کر لی اور مجھے اور بچوں کو چھوڑ کر راولپنڈی چلی گئی اسی دوران میں نے مکان اس کو خرید کر دیا تھا جس پر تمام لاگت سائل نے کی تھی جس کا دعویٰ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے جس پر STAYآرڈر بھی لے رکھا ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوئے

گزارش ہیکہ سائل جی بلاک بورےوالا کا رہائشی ہے طالب علم ہے مورخہ 06.09.21 بوقت 10 بجےرات ہمراہ برہان احمد ولد شہزاد نعیم قوم آرائیں سکنہ مکان نمبر 56 بلاک جی بورےوالا محمد نبیل اعجاز ولد اعجاز احمد قوم بھٹی ساکن مکان نمبر 79 بلاک O بورےوالا اپنے دوست حمزہ مقصود ولد مقصود احمد قوم راجپوت ساکن گلی نمبر 2 مجاہد کالونی بورےوالا سے ملنے اس کے گھر واقع گلی نمبر 2 مجاہد کالونی آئے ہوئے تھے سائل نے اپنی ملکیتی مالیتی 48000 روپے موٹر سائیکل ہذا سی ڈی 70 ماڈل 2017برنگ سرخ چیسز نمبر JH334925 انجن نمبر 954238 رجسٹریشن نمبر VLR-19-3466 مورخہ 22.5.2019 دوست کے گھر کے باہر کھڑی کی بوقت 10 بجے جب واپس جانے کے لئے باہر نکلے تو سائل کی موٹر سائیکل غائب تھی سائل نے ہمراہ دوستاں و گواہان درج بالا کافی تلاش کی جو کہیں نہ ملی نا معلوم چور سائل کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے سائل نے بذریعہ 15 کال مقامی پولیس کو وقوعہ کی اطلاع دی اور موقع ملاحظہ کروایا نا معلوم چوروں نے سائل کی موٹر سائیکل چوری کر کے سخت زیادتی کی ہے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے سائل کی موٹر سائیکل برآمد فرمائی جاوے جناب کی عین نوازش ہو گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں