چیک 97

چیک ڈیس اونر ہوا الائیڈ بنک میں سے جس پر درخواست دی گئی

گزارش ہے کہ سائل چک نمبر112 ای بی بوریوالہ کا رہائشی ہے اورزمیندارہ کرتا ہے اورقوت سماعت اور بولنے سے قاصر ہے سائل نے چک نمبر112 ای بی بورے والا چار ایکڑ زرعی رقبہ پر باغ کنوں لگا یا ہوا ہے سائل نے اپنے باغ کنوں کے پھل سال 21-2020 کا سودا بالعوض مبلغ 10 لاکھ روپے میں الزام علیہ محمد نسیم عرف کالا کے ساتھ طے کیا اور رقم مبلغ 10 لاکھ روپے کی ادائیگی کی بابت ایک عدد ڈالہ شہزور لوڈر نمبری FSK-2998 روبروگواہان شہزاد اشرف ولد محمد اشرف ، میاں شاہد ولد محمد یعقوب اقوام آرائیں سکنائے چک نمبر112 ای بی بوریوالہ کھڑا کرگیا الزام علیہ محمد نسیم عرف کالا سارا پھل کنوں توڑ گیا لیکن سائل کو رقم کی ادائیگی نہ کی جس پر سائل اور الزام علیہ محمد نسیم عرف کالا کے مابین رقم کی ادائیگی کی بابت تنازعہ پیدا ہوگیا اور فریقین نے ایک دوسرے پر رٹ پٹیشن اندراج مقدمہ دائر کردی دوران سماعت رٹ پٹیشن معززین دیہہ ہذا نے مورخہ 09.08.2021 کو فریقین کا راضی نامہ

کروادیا اور الزام علیہ محمد نسیم عرف کالا نے بقایا رقم مبلغ 250000روپے سائل کو دینا تسلیم کرتےہوئے رقم کی ادائیگی کی بابت وعدہ وعید کرتا رہا بالا آخر مورخہ 10.02.2021 کو بوقت 03 بجے شام الزام علیہ محمد نسیم عرف کالا سائل کے پاس سائل کے گھر آیا اور روبروگوایان شہزاد اشرف ولد محمد اشرف ، میاں شاہد ولد محمدیعقوب اقوام آرائیں سکنائے چک نمبر112 ای بی بوریوالہ ایک قطعہ چیک نمبری 43441684تحت اکاونٹ نمبرPK28ABPA0010084120620016 الائیڈ بینک لاہور روڈ برانچ بوریوالہ مالیتی 250000 روپے بتاریخ 30.03.2022 الزام علیہ محمد نسیم عرف کالا نے اپنا انگوٹھا ثبت کرتے ہوئے حوالے سائل کردیا اور اپنا ڈالہ مذکورہ بالا لے گیا ۔ سائل نےچیک مذکورہ بالا مورخہ 31.03.2022 کو متعلقہ

بینک میں کیش کروانے کے لیے جمع کروایا جو کہ Insufficient funds کے میمو سلپ کے ساتھ سائل کو واپس ہوا ۔ جس پر سائل نے روبروگواہان مذکورہ بالا الزام علیہ محمد نسیم عرف کالا کے ساتھ رابطہ کیا تو الزام علیہ محمد نسیم عرف کالا نے کہا کہ اس کے پاس رقم کا بندوبست نہ ہوسکتا ہے لہذا ایک دوماہ میں وہ سائل کی رقم اداکردیگا لیکن تاحال الزام علیہ محمد نسیم عرف کالا لیت ولعل سے کام لیتا رہا ہے اور اب صاف انکاری ہوگیا ہے الزام علیہ محمد نسیم عرف کالا نے بددیانتی سے سائل کو دیدہ دانستہ بوگس چیک جاری کرکے سخت زیادتی کی ہے الزام علیہ محمد نسیم عرف کالا کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی کیا جاوئے

گزارش ہے کہ سائلہ مرضی پورہ بوریوالہ کی مستقل رہائشی ہے اور GPS سکول پی بلاک بوریوالہ کی ہیڈ ٹیچر ہوں مورخہ 10.10.22 کو بوقت01:30 بجے دن سکول بند کرکے گھر چلی گلی مورخہ 11.10.22 کو بوقت قریب 07:00 بجے دن میں سکول پہنچی تو دیکھا کہ سکول کا گیٹ کھلاہوا تھا شور واویلہ پر گواہان مسمیان ۔ توقیر حیدر ولد اقبال حیدر سکنہ مرضی پورہ ۔2 مسماۃ رخسانہ بی بی زوجہ محمد فیاض سکنہ پی بلاک موقعہ پر آگئے اندرداخل ہوکر دیکھا کہ کمروں کے تالہ جات غائب تھے پڑتال سامان کرنے پر 17 عدد سولر پلیٹس مالیتی 800000 روپے ۔2 ۔Q موبائل کمپنی کے100 عدد ٹیب مالیتی 1500،000 روپے 3۔ ایک عدد پرنیٹر مالیتی 46000 روپے 4۔تین عدد کمپیوٹر مالیتی 60000 روپے 5۔ دوعدد پنکھے مالیتی 8000 روپے کل مالیتی 2414000 روپے ناموجود مسروق پائے آج تک تلاش وپتہ اپنے طور پر کرتے رہے ہیں اور محکمانہ انکوائری کی جانی ہے مگر کوئی سراغ نہ لگ سکا ہے درخواست پیش کرتی ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جاوئے ۔

عنوان بالا کے ضمن میں تحریر ہے کہ پارک آئی بلاک نزد جامع حنفیہ سٹریٹ لائٹس کے پولز کے ساتھ نصب شدہ الیکٹرک تار کاپر مورخہ 14/15.09.22 کی درمیانی شب نامعلوم افراد چوری کرکے لےگئے ہیں ۔ اطلاع موصول ہونے پر خلیل امجد ولد محمد نذیراور محمد افضل ولد فیض احمد میونسپل کمیٹی موقع پر پہنچے نامعلوم ملزمان تارمالیتی ایک لاکھ چوری کرکے لے گئے ہیں مقدمہ درج کرکے نامعلوم کو ٹریس کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں