گزارش ہے کہ شاہ فیض پارک بوریوالہ کا رہائشی ہے اور ملک موٹر ز فوارہ چوک پر گاڑیوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتا ہے۔مورخہ 20.02.22بوقت قریب 10 بجے دن سائل معہ شاہد اقبال ولد سجوار قوم شیخ سکنہ سیٹلائیٹ ٹاؤن بوریوالہ ، عمران شاید ولد فرمان علی قوم آرائیں سکنہ 295/ای بی اپنے شوروم پر موجود تھے کہ الزام علیہ عامر سہیل سائل کے پاس آیا اور کہا کہ مجھے ایک گاڑی خریدنی ہے ۔ الزام علیہ کو گاڑی دیکھائی جو کہ الزام علیہ کو پسند آگئی اورسودا مبلغ-/19,50000 روپے۔میں طے پایا الزام علیہ نے کہا کہ میرے پاس سردست رقم نہ ہے میں آپ کو چیک دے دیتا ہوں پرانی واقفیت کی بناء پر الزام علیہ نے روبرو گواہان اپنا چیک نمبری C-82353562مالیتی -/1950000 روپے میزان بنک جیل روڈ برانچ ساہیوال برائے مورخہ 07.03.22 کا ازا خود دستخط کرکے حوالے سائل کیا تاریخ مقررہ پر سائل نے چیک مذکورہ برائے کیش اپنے اکاؤنٹ الائیڈ بنک لاہور روڈ برانچ بوریوالہ میں جمع کرایا تو بنک والوں نے چیک مذکورہ کے اکاؤنٹ میں رقم نہ کافی ہونے کا اعتراض لگا کر میمو سلپ لگا کر چیک واپس کردیا الزام علیہ نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے جعلی و بوگس چیک دے کر زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں معہ حکم عدالت ASJپیش کرتا ہوں بمطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جاوے۔
گزارش ہے کہ سائل آئی بلاک مین چیچہ وطنی روڈ بوریوالہ کا سکوتی ہے اور دوکانداری کرتا ہے۔ مورخہ 2022-12-25 کو بوقت تقریباً 1 بجے دن پسرم بلال اپنے احاطہ کر سچن کالونی میں موجود تھا کہ جہاں اس نے مرغیاں پالی رکھی ہیں ، اسی اثناء میں الزام علیہ نمبر 1 مسلح کلہاڑی، الزام علیہ نمبر 2 مسلح آہنی رینچ ، الزام علیہ نمبر 3 مسلح سوٹا ، الزام علیہان 4,5 مسلح ہائے ڈنڈے سوٹے زیر دستی للکارے مارتے ہوئے پسرم بلال پر حملہ آور ہو گئے پسرم کی چیخ و پکار سن کر سائل بھی موقع پر آ گیا، میرے دیکھتے ہی دیکھتے الزام علیہ نمبر نے رینج کا وار کیا جو پسرم کے ناک پر لگا ، میں بچانے کیلئے آگے آیا تو الزام علیہ نمبر 1 نے الٹی کلہاڑی کا وار کیا جو مجھے سامنے ماتھے پرلگی ، پسرم گر پڑا، گرے ہوئے کو جملہ الزام علیہان اپنے اپنے آلات ضربات سے مضروب کرتے رہے، جس سے پسرم کے جسم کے مختلف حصوں پر ضربات آئیں شور واویلا پرمحمد وسیم ولد محمد دین ڈوگر، علی رضا ولد سلیمان انصاری سکنائے آئی بلاک بھی موقع پر آگئے ، جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا اور الزام علیہان کی منت سماجت کر کے جان بخشی کروائی ، وجہ عنا یہ ہے کہ میں نے ملزمان سے رقم مبلغ 48 ہزار روپے لینی ہے جس کا پسرم بلال نے ملزمان سے تقاضا کیا تھا، اس رنج کی بناء پر جملہ الزام علیہان نے باہم صلاح مشورہ ہو کر مسلح ہو کر مجھے اور پسرم بلال کو ناحق مضروب کیا، جملہ الزام علیہان نے باہم صلاح مشورہ ہو کر مسلح ہو کر مجھے اور پسرم بلال کو ناحق مضروب کر کے سخت زیادتی کی ہے۔ کاروائی کی جائے۔
گزارش ہے کہ مورخہ 24.12.22 قریب 03:00 بجیدن میرے بھتیجے عثمان بشیر ولد بشیر احمد قوم گوجر 509/ای بی کی بارات لے کر پیراڈائز ریسٹورنٹ پر آئے اور ہال میں داخل ہوگئے اور جاکر صوفے سیٹ پر شاپر پلاسٹک جس میں زیورات (4)چار عددچوڑیاں طلائی وزنی 6تولہ ایک عدد سیٹ وزنی 4 تولہ اور انگوٹھیاں 2عدد ڈبوں میں بندتھیں شاپر رکھا اور باتیں شروع کردیں اُسی اثناء میں کوئی شخص نامعلوم شاپر آٹھا کر چلا گیاجو رش بارات ہونے کی وجہ سے پتہ نہ چل سکا میرے علاوہ میرے ہمراہ شبیر احمد ولد خوشی محمد 1۔ محمد سلیم ولد محمد شفیع اقوام گجر سکنائے 509/ای بی بھی موجود تھے ہمارے زیورات طلائی چوری کرکے ہمارے ساتھ زیادتی کی ہے 15پر اطلاع پولیس کو دی گئی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے ۔