واردات 44

ڈکیٹی واردات ہوئی جس پر درخواست دی گئی

مودبانہ گزارش ہے کہ سائل یعقوب آباد کا مستقل سکونتی ہے سائل نے گلی نمبر 03 یعقوب آباد بوریوالا میں بسم اللہ ڈیری کے نام سے شاپ بنا رکھی ہے اور دودھ دہی فروخت کرتا ہے امروز بوقت قریب 3/20 بجے شام سائل اپنی دوکان پر موجود تھا کہ اچانک ایک موٹرسائیکل ہنڈا 125CG برنگ سرخ سائل کی شاپ کے باہر آ کر رکی اور 2 کس ملزمان 1 پینٹ شرٹ بلیک میں ملبوس جسم پتلا دراز قد آنکھوں پر عینک اور منہ پر SKY BLUE کلر کا ماسک پہنا ہوا مسلح پسٹل 30بور2۔ پینٹ بلیو کلر شرٹ گرے جسم پتلا دراز قد آنکھوں پر عینک بلیک اور منہ پر SKY BLUE رنگ کا ماسک مسلح پسٹل 30 بور یکدم دوکان کے اندر داخل ہو گئے اسوقت من سائل دوکان کے اندر چارپائی پر لیٹا ہوا جبکہ سائل کا ملازم اسجد دوکان کے اندر کام کر رہا تھا آتے ہی ملزمان نے بلٹ مارا اور دھمکی دی کہ اگر شور کیا تو جان سے مار ڈالیں گے اور اسجد کی تلاشی لینا شروع کر دی اور اس کی جیب سے سائل کی موٹرسائیکل ہنڈا125CG ماڈل2020 کی چابی نکال لی اور پھر سائل کی تلاشی لینے لگے اور سائل کی دائیں بغلی جیب سے مبلغ 10000 روپے اور شلوار کی زپ والی

جیب سے مبلغ 140000 روپے نکال لئے اور پھر دوکان کے لاکر دراز سے سیل کی رقم مبلغ 9500 روپے نکال لئے اور جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے باہر نکل کر اپنی اور سائل کی موٹرسائیکل متذکرہ بالا بھی ہمراہ لے گئے ہمارے شور واویلہ پر گواہان حافظ محمد آصف جٹ ولد محمد امین جٹ سکنہ یعقوب آباد گلی نمبر 04 بوریوالا۔2۔ وقاص چوہان ولد خالد چوہان سکنہ475ای بی و دیگران اہل محلہ کافی لوگ موقع پر آ گئے جنہوں نے بھی وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا سائل نے اپنے موبائل نمبری03467149454سے پولیس15پر کال کی جسپر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور موقع ملاحظہ کیا سائل کی دوکان میں CCTVکیمرہ جات بھی لگے ہوئے ہیں جن کی فوٹیج بطور ثبوت پیش کر سکتا ہوں جناب عالیٰ نامعلوم ملزمان نے میرے ساتھ ڈکیٹی کی واردات کر کے سخت زیادتی کی ہے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو ٹریس کر کے میری رقم اور موٹرسائیکل برآمد کروائی جاوے آپ کی عین نوازش ہو گی۔

گزارش ہے کہ سائل امجد ٹاون گلی نمبر 09 بوریوالا کا رہائشی ہے محنت مزدوری کرتا ہوں مورخہ 29.02.20 کو سائل کچہری بوریوالا سے تاریخ پیشی سے فارغ ہو کر سواری موٹرسائیکل گھر واپس جا رہا تھا کہ جب فوارہ چوک لاہور روڈ پہنچا تو اسی اثناء میں ایک موٹرسائیکل 125-CC جس پر کامران عرف کرموں اور ایک کس نامعلوم سوار تھے اور ایک کار مہران برنگ سلور جس میں ولیدملاح، ارسلان ٹنڈا اور ایک کس نامعلوم سوار تھے مجھے زبردستی اسلحہ کے زور پر روک لیا جملہ ملزامان موٹرسائیکل اور کار سے نیچے اتر آ ئے ولید نے اپنے پسٹل 30 بور سے مجھ پر سیدھا فائر کیا جو میرے بائیں گھٹنا پر سامنے کی طرف لگا جس نے دوسرا فائر کیا جو میرے بائیں گھٹنا پر لگا ارسلان نے اپنے پسٹل 30 بور سے مجھ پر سیدھا فائر کیا جو میرے بائیں گھٹنا کے قریب نیچے کی طرف لگا ارسلان نے دوسرا فائر کیا جو مجھے دائیں ٹانگ پر پچھلی طرف لگا کامران عرف کرمو ں نے اپنے پسٹل 30 بور سے مجھ پر سیدھا فائر کیا جو مجھے دائیں ٹانگ کے اوپر لگا جبکہ نامعلوم ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے رہے اسی دوران ایک راہگیر محمد شبیر ولد صادق

قوم آرائیں سکنہ مجاہد کالونی بوریوالا کو بھی فائر لگا اسی اثناء میں میرے شور واویلہ پر مسمیان عثمان اشرف برادرم اور عرفان قاسم عرف بلال ولد قاسم قوم بھٹی سکنہ 287 ای بی موقع پر آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا اور کافی لوگ بھی موقع پر آ گئے ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے مجھے میرے بھائی عثمان اور عرفان بحالت مضروبی ہسپتالTHQ بوریوالا لے گئے وہاں پر ڈاکٹر صاحب نے مجھے اور شبیر کو داخل کر لیا اور نتیجہ جات ڈاکٹری دیے وجہ عناد یہ ہے کہ ولید وغیرہ سے میری سابقہ مخالفت اور مقدمہ بازی ہے۔ جو ملزمان نے امروز باہم صلاح مشورہ ہو کر مجھے اور شبیرکو قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کر کے ناحق مٖضروب کر کے زیادتی کی ہے۔ درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوئے۔

گزارش ہے کہ بندہ ریاض آباد گلی نمبر 1کا رہائشی ہے یہ کہ مورخہ 4.01.2020شام 7/30پر ورکشاپ سے واپس گھر آیا اور اپنی موٹر سائیکل 125سرخ نمبر 9327/VRNانجن نمبر R325162چیسز نمبر EB007387ماڈل 2018رنگ سرخ جس کی مالیت تقریبا 80000/-روپے گھر کے دروازے پر کھڑی کی تھوڑی ہی دیر کے بعد میں دروازے پر آیا دیکھا کہ میری موٹر سائیکل دروازے کے سامنے نہ ہے مجھے شک چوری ہوا اور میں نے شوروایلہ کیا اسی دوران میرے پڑوسی غلام فرید ولد ولی محمد اور محمد شفیق ولد نواب دین آ گئے میری موٹر سائیکل نہ ملی التماس ہے کہ میری موٹر سائیکل چوری ہوگی ہے آپ موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج فرمایا جاوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں