سائل چک نمبر 331 ای بی تحصیل بوریوالہ کا رہائشی ہے سائل نے اپنے روزگارکے لیے مکہ موٹرز کے نام پر کاروں کا شوروم لاہور روڈ بوریوالہ پر بنایاہواہے الزام علیہ نے مورخہ 17.6.20 بوقت 11بجیدن سائل کے شوروم سے ایک عدد کارالٹس کرولا ماڈل 2018رقم مبلغ 38,00000لاکھ روپے میں فروخت کردی اور سائل نے الزام علیہ کو گاڑی کے اصل کاغذات اور نقدی رقم مبلغ17،00،000روپے وصول کرکے حوالے الزام علیہ کردیےاور بقیہ رقم مبلغ 21،00،000 لاکھ روپے کا چیک مورخہ 17.9.20 نمبری 065962712 المیزان بنک بوریوالہ تحت اکاؤنٹ نمبری 0101571868-4701 روبرو گواہان تنویراحمد برادرم 2۔عادل وقار ولد حاجی یونس قوم راجپوت سکنہ ٹبہ مصطفیٰ آبادبوریوالہ حوالے سائل کردیا۔سائل نے مقررہ تاریخ کو چیک کیش کروانے کے لیےبینک مذکورہ میں دیاجو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گیا تو سائل نے الزام علیہ سے بذریعہ معززین معہ گواہان رابطہ کیا اور کہا کہ تمہارا چیک ڈس آنر ہو گیا ہے لہٰذا آب مجھے بقیہ رقم مبلغ21،00،000لاکھ روپےادا کریں توالزام علیہ بعد از لیت ولعل رقم دینے سے انکاری ہوگیاہے الزام علیہ نے جعلی اور بوگس چیک دیکرمیرے ساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی کی ہے الزام علیہ کےخلاف جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج کیاجاوےنقل چیک معہ میموسلپ لف درخواست ہذاہے۔
مودبانہ گزارش ہیکہ میں چک نمبر445 ای بی تحصیل بوریوالہ کا رہائشی و سکونتی ہوں میں سیٹلائٹ ٹاؤن مین روڈ STYLISHہیرسیلون کاروبارکرتاہوں امروزمورخہ 2.11.2020بوقت تقریباً1/2-12 بجیدن میں الائیڈ بنک لمیٹڈ لاہور روڈ بوریوالہ نزد فوارہ چوک مبلغ1،35،000روپے نکلواکرباہرنکلاابھی میں مذکورہ بنک کے مین گیٹ کے قریب ہی تھاکہ ایک کس نامعلوم الزام علیہ نے کہا کہ ایک شخص گری ہوئی رقم جو شاپر میں تھی اٹھاکرلیکرگیاہے میں اسے اپنے موٹرسائیکل پر بٹھایا اور قریب ہی وہ شخص نظر آیا نامعلوم الزام علیہ سے کہا کہ تم نے رقم اٹھائی ہے وہ شخص جس کی رقم گری تھی وہ متلاسی رقم ہے اسے دو جس شخص نے رقم اٹھائی تھی اس نے نامعلوم الزام علیہ کو شاپر دیا کہ جس شخص کی رقم گری ہے اسے دے دو مجھے بھی ساتھ آنے کا کہا فوارہ چوک کے نزدیک وہ شخص موجود تھا مذکورہ رقم شاپر اسے دیا اس نے کہا کہ رقم ہذا کے ساتھ طلائی چین بھی تھی اس نے تلاشی دی مجھے بھی کہا
کہ آپ بھی جو چیزیں میں رومال میں رکھو اس نے مذکورہ رقم کے علاوہ 1500روپے،قومی شناختی کارڈ نمبری سائل 36601.3139398.3،دو عدد موبائل OPPO F3 برنگ گولڈن سفید مالیتی 22,000روپے جس میں سم نمبران 03136990202 ، 03110008187تھیں دوسرا موبائل نوکیا 1110 برنگ سفید مالیتی 2000روپے جس میں سم نمبری 0305.7707854 تھی رکھیں مجھے کہا کہ اپنی موٹرسائیکل بند کردو میں قریب موٹرسائیکل سوئچ بند کرنے گیا تو الزام علیہان مذکوران بسوار برنگ بلیک جانب لاری اڈا فرارہوگئے میں نے شورواویلہ کیا موقع پر کافی لوگ جن میں محمد عمران ولد محمد اکرم برادرحقیقی، عثمان ولد امین مسیح سکنہ امجد ٹاؤن گلی نمبر8 بوریوالہ آگئے مگر تلاش بسیار کے باوجود کہیں بھی الزام علیہان مذکوران 4کس کا سراغ و پتہ نہ چل سکا الزام علیہان مذکوران نوسربازی ، دھوکہ دہی ،فراڈ ، جعلی سازی سےمجھے 1،36،500روپے،دوعدد موبائل مذکورہ و قومی شناختی کارڈ سے محروم کرکے سخت زیادتی کی ہےکاروائی برخلاف الزام علیہان مذکوران قانونی کی جائےاور الزام علیہان مذکورہ سے مذکورہ رقم وموبائل، قومی شناختی کارڈسائل برآمدفرمایاجاوے اور قرار واقعی سزا دی جاوے۔نیزمذکوران قد لمبے،بھاری جسم,35/40سالہ برنگ گندمی تھے۔سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں
گزارش ہیکہ سائل445 ای بی کارہائشی ہےاورمحنت مزدوری کرتاہے۔سائل کی بیٹی مسماۃ آمنہ عباس زوجہ محمد اکرم قوم شیخ سکنہ 445 ای بی سائل سے ملنے سائل کے گھر آئی ہوئی تھی دخترم آمنہ عباس ایک بیٹا بعمر2 سال محمد ہارون ہے مورخہ 18.10.20کو سائل محنت مزدوری کے لیے گیا ہوا تھا سائل بیٹی اور اسکا بچہ محمد ہارون گھر میں اکیلے تھے شام کو سائل واپس آیا تو سائل بیٹی اور اسکابچہ گھر میں موجود نہ تھے۔سائل کو تشویش لاحق ہوئی اور تلاش شروع کردی کہ گلی کے موڑپر گواہان مسمیان 1۔محمدیار ولد خیرا 2۔محمد امین ولد حسن بخش اقوام شیخ سکنائے دیہہ ملاقی ہوئے جنہوں نے بتلایا کہ تمہاری بیٹی کو الزام علیہ عدیل افضل اور اس کے ساتھی سفیدرنگ کی کارمیں اغواء کرکے جانب لڈن روڈ لے گئے ہیں اورتمہاری بیٹی کا بچہ محمد ہارون بعمر2سال بھی ساتھ تھا۔سائل کےبیٹی نے طلائی جھمکے وزنی1تولہ مالیتی 1,20,000روپے پہن رکھے تھے میں معہ گواہان نے کافی تلاش کی مگر سائل کی بیٹی اور اسکا بچہ دستیاب نہ ہوئے ہیں الزام علیہ عدیل افضل نے ساتھیوں کے ہمراہ سائل بیٹی کو برائے زناء حرام کاری اغواء کرکے سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی عمل میں لائی جائے۔