گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 259 ای۔بی تحصیل بوریوالہ ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے اور سعودی عرب میں بطور ملازمت کرتا ہے جناب والہ سائل نے الزام علیہ سے ایک مکان 4M واقع چک نمبر 441 ای۔بی محلہ صادق ٹاؤن بوریوالہ جو کہ مورخہ 28.01.2021 کو مبلغ 1500000 روپے میں الزام علیہ سے خریدا تھا اور کچھ عرصہ بعد سائل نے واپس اپنی خانگی ضرورت کے تحت الزام علیہ کو 4 مرلہ مکان مبلغ 1600000روپے میں فروخت کر دیا الزام علیہ نے سائل کو ایک اشٹام نمبری BM808997 تحریر کر کے دیا اور الزام علیہ نے سائل کو زر بیعانہ مبلغ 100000 روپے کیش ادا کر دیئے اور بقیہ رقم 1500000 روپے جو کہ الزام علیہ نے سائل کو مورخہ 25.11.2021 کو ادا کرنے تھے جس کے لئے الزام علیہ نے رو برو گواہان 1۔ محمد احسان ولد محمد شریف قوم آرائیں سکنہ سیٹلائٹ ٹاؤن بوریوالہ 2۔ محمد خالد ولد عبدالخالق قوم راجپوت سکنہ صادق ٹاؤن بوریوالہ ایک چیک نمبری 45710375Allied
Bank, لاہور روڈ برانچ جاری کرکے دیا سائل جب رقم کیش کروانے الائیڈ بنک گیا تو الزام علیہ کا اکاؤنٹ بلاک تھا الزام علیہ نے سائل کو جعلی چیک دے کر سائل کی رقم مبلغ 1500000 روپے ہتھیا کر سائل کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے جناب والہ سائل نے الزام علیہ سے متعدد بار رقم کا مطالبہ کیا مگر الزام علیہ پہلے ٹال مٹول کرتا رہا اور اب صاف انکاری ہو گیا ہے اور سائل کو دھمکیاں دیتا ہے کہ میں تمہاری رقم مبلغ 1500000 روپے واپس نہ دوں گا جو کرنا ہے کر لو جناب والہ الزام علیہ نے سائل کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کرتے ہوئے ایک اشٹام متذکرہ بالا اور ایک جعلی چیک نمبری متذکرہ بالا دے کر سائل کی رقم ہتھیا کر سائل کے ساتھ سخت زیادتی کی ہے جناب والہ سائل ایک شریف شہری ہے اور بیرون ملک ملازمت کرتا ہے جناب والہ سے بذریعہ درخواست استدعا ہے کہ الزام علیہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جاوے اور سائل کی رقم مبلغ 1500000 روپے الزام علیہ سے برآمد کروائے جاویں
گزارش ہے کہ سائل یعقوب آباد بورے والا کا رہائشی ہے رکشہ چلاتا ہوں مورخہ 21.12.21 بوقت 07:30بجے شام اپنی ہمشیرہ سے ملنے کیلئے انور ٹاؤن بورےو الا بسواری موٹر سائیکل گیا موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا جب تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو دیکھا کہ موٹر سائیکل موجود نہ ہے۔ شک چوری ہوا شور واویلہ پر گواہان 1۔ غلام علی راشد قوم رحمانی سکنہ انور ٹاون 2۔ محمد افضل ولد عبدالرحمان قوم رحمانی سکنہ انور ٹاون بورے والا و دیگر مرد مان آگئے۔ جن کی موجودگی میں پڑتال موٹر سائیکل کی گئی۔ جو کہ نامعلوم ملزم چوری کر کے لے گیا ہے۔ نامعلوم ملزم نے میری موٹر سائیکل چوری کر کے سخت زیادتی کی ہے ۔ درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے۔
گزارش ہےکہ میں نیو Kبلاک بورے والا کا سکونتی ہوں اور چک نمبر 435ای بی میں نزد کوٹھی چوہدری ساجد شریف رقبہ 3کینال پر آئل مل بنا رکھی تھی چو کچھ عرصہ سے بندپڑی تھی مورخہ 19.12.21 بوقت تقریباً 3بجیدن سائل مل میں گیا تودیکھا کہ آئل مل کے 11عدددروازے ، 2عدد واٹر پمپ ، کمروں کی چھتیں ، 7کمروں کی ونڈو ، مرغیوں کا کھڈا ، الیکٹریسٹی وائرنگ ، بجلی کی تاریں اور مشینری کل مالیتی 475000روپے ناموجو د مسروق پائی شورواویلہ کیا تو شورواویلہ پر گواہان سرفراز علی رانا ولد محمد علی قوم راجپوت سکنہ معصوم شاہ روڑ بورے والا ۔2۔شبیر ولد جان محمد قوم ڈوگر سکنہ 435ای بی و دیگر کافی لو گ آگئے جنہوں نے وقوعہ بچشم خود دیکھا سائل معہ گواہان اپنے طورپر پتہ جوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ سائل کی آئل مل سے الزا م علیہان مندرجہ پیشانی بالہ سامان متذکرہ بالا چوری کیا ہے جن کے پاس میں معہ گواہان پنچائتی طور پر گئے اور سامان واپسی کامطالبہ کیا جنہوں نےاول لیت ولعل کے بعد سامان چوری کرنا تسلیم کیا اورواپسی کا وعدہ کیا جواب واپس کرنےسے انکاری ہوگئے ہیں الزام علیہان کے خلاف درخواست پیش کرتاہوں کاروائی کر کے میرا سامان متذکرہ بالا برآمد کیا جاوئے
گزارش ہے کہ میں نے چیچہ وطنی روڈ نزد طاہر فلور ملز ایک ایم ایم ڈیپارمینٹل سٹور بنا رکھا ہے۔ امروز مورخہ 22.12.21 میں سٹور کے اندر سویا ہوا تھا اور باہر میرا گن مین موجود تھا۔ اور دو ملازم ثاقب رمضان ولد محمد رمضان سکنہ 537/EB ۔ امان رفیق ولد محمد رفیق سکنہ 537/EB بھی سورہے تھے۔ کہ ایک کار پر 4 کس آدمی آئے جن میں ایک ڈرائیور کار میں موجود رہا بقایا 3 کس میرے سٹور پر آئے اور میرے گن مین اور نوکروں کو قابو کر لیا۔ اور ان کو نیچے لے گئے۔ ایک آدمی مسلح ان کے اوپر کھڑا رہا۔ بقایا دو نے میرے سٹور کے تالا جات توڑے میں اندر تھا تو میں چھت کے اوپر چلا گیا 2 کس آدمی نامعلوم اندر داخل ہوئے اور اندر رقم مبلغ 80000روپے غلہ سے نکال کر لے گئے۔ میں نے 15 نمبر ہر بھی کال کی ہے جو پولیس بھی موقع پر آئی تھی۔ جنہوں نے بھی وقوعہ دیکھا ہے نامعلوم ملزمان نے میرے سٹور کے اندر سے رقم چوری کر کے زیادتی کی ہے کاروائی کی جاوے