چوری 37

کافی مالیت کا سامان چوری ہوا

سائل حسب ذیل عرض گزار ہے یہ کہ سائل مکان نمبر 3 گلی نمبر 4 شاہ فیصل کالونی میں رہائش پذیر ہے سائل نے اپنے علاقہ میں العزیز سپر مارٹ کے نام سے سٹور بنا رکھا ہے سائل مورخہ06.08.2020کو صبح 07:30 پر اپنے سٹور پر پہنچا تو سٹور کے تالے ٹوٹے پائے اور شٹر کھلا ہوا تھا اور شیشہ والا دروازہ کا تالہ بھی ٹوٹا ہوا تھا سائل نے فورا اپنے چھوٹے بھائی شہزاد حمید بھٹی ایڈووکیٹ کو فون کیا اور فورا سٹور پر پہنچ گیا میرے بھائی نے فورا 15 پر کال کی تو تھوڑی دیر بعد پولیس وقوعہ پر پہنچ گئی اور اہل محلہ بھی اکھٹے ہوگئے اور میرا ماموں زاد کزن خالد محمود ولد محمد صابر بھی موقع پر پہنچ گئے داخل دکان ہونے پر معلوم ہوا کہ شیمپو جس میں Pantene,Head&Shoulder,Doveوغیرہ جو کہ تقریبا 40ہزار روپے کے تھے اور دراز میں سے 8 ہزار روپے تھے جو کہ چوری کیے گئے ہیں جناب عالی سائل کی دکان سے تقریبا 48 ہزار روپے کا نقصان ہوا جناب عالی ،ملزمان کو پکڑ کر سائل کے نقصان کا ازالہ کیا جائے

گزارش ہے کہ سائل بستی ٹبہ 445/EBکا رہائشی ہے اور چاچا اسلم سابقہ کونسلر کے پاس بطور مینجر کام کرتا ہے ہمارا ایک دفتر بستی ٹبہ 445/EBمیں بھی ہے دفتر ہذا میں ایک واٹر پمپ لگا ہوا ہے امروز مورخہ16.08.20بوقت قریب 03:30بجے دن الزام علیہ مذکور نے دفتر ہذا سے پمپ مالیتی 15000روپے کھول کر توڑے میں ڈال لیا اس دوران میں معہ محمد طارق ولد نور احمد۔ عمران ولد یار محمد اقوام شیخ سکنائے دیہہ دفتر میں موقع پر پہنچ گئے الزام علیہ نے ہمیں دیکھ کر دیوار پر چڑھ کر چھلانگ لگا نا چاہی کہ دفتر میں ہی گر گیا جس سے اس کی بائیں ٹانگ پر چوٹ لگ گئی جسے میں معہ گواہان متذکرہ بالا نے قابو کر لیا درخواست معہ واٹر پمپ معہ ملزم فیضان مضروبی حالت میں آپ کے پیش کرتا ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جاوئے۔

گزارش ہے کہ سائل الحرم سٹی بوریوالہ کا رہائشی ہے اپنا کاروبار کرتا ہے امروز مورخہ 16.08.20بوقت قریب 3/30بجے دن سائل اپنے موٹر سائیکل ہنڈ ا 125/CGبرنگ سیاہ نمبری VRK-18/3973انجن نمبرR022074چیسز نمبر EA704288مالیتی 90000/-روپے پر اپنی ہمشیرہ کے گھر واقع نیو ماڈل ٹاون عقب دین کمپلیکس بوریوالہ آیا اور اپنی موٹر سائیکل باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیا قریب ایک گھنٹہ بعد باہر نکلا تو موٹر سائیکل ناموجود مسروق پائی شور واویلہ پر گوہان 1۔ محمد ارشد ولد عبدالغفور قوم ملک سکنہ الحرم سٹی 2۔ محمد جواد ولد محمد افضل قوم ڈوگر سکنہ معصوم شاہ روڑ موقع پر آگئے ہمراہ گواہان تلاش ملزمان و موٹر سائیکل کی گئی جو کہ دستیاب نہ ہوئے ہیں درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جاوئے آج تک تلاش موٹر سائیکل ونامعلوم ملزمان کرتا رہا ہوں کوئی سراغ نہ ملا ہے

گزارش ہے کہ میں چک نمبر 445 ای بی کا رہائشی ہوں چیچہ وطنی روڈ پر ڈیکوریشن کی دکان بنا رکھی ہے 24.05.20 شام میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ مکان کے صحن میں سوگیا اور اپنی موٹر سائیکل نمبری VRM/2122 انجن نمبر Y015243 چیسز نمبر EG015220ہنڈا 125/CDبرنگ کالا ماڈل 2019 مالیتی ایک لاکھ 40 ہزار صحن میں کھڑی کی مورخہ 25.05.20صبح بیدار ہوا تو دیکھا باہر والا دروازہ کھولا ہوا تھا اور موٹر سائیکل ناموجود تھی شک چوری ہوا شورواویلہ پر محمد رفیق والدم ۔فہیم عباس ولد لیاقت آرائیں دیگر لوگ آگئے پڑتال سامان کی تو دیکھا سرانے پڑا ہوا موبائل vivoجس میں سم نمبری 03049506340،03336283590چل رہی تھی اور سم نمبری 03049506340میں رقم مبلغ 62500روپے موجود تھی اور اندر الماری سے 70000

روپے جیب میں 32000روپے تھے ناموجود تھے اپنے طور پر تلاش شروع کی تو میں نے 28.05.20 کو اپنی سم بند کروائی تو پتہ چلا کہ سم میں رقم صرف 12500روپے ہے تو میں نے ہیلپ لائن جاز سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتلایا کہ مورخہ 25.05.20 بوقت 4بجکر 56 منٹ پر آپ کے موبائل سے سم نمبری 03464223056میں رقم پچاس ہزار ٹرانسفر ہوئی ہے جس پر میں نے اس سم کا ڈیٹا حاصل کیا تو پتہ چلا کہ یہ سم مسمی طاہر حسین ولد محمد ابراہیم قوم وصلی سکنہ61A/15L میاں چنوں کے نام ہے جس پر میں معہ گواہان کے اپنے طور پر چک نمبر 61A/15Lگئے تو پتہ چلا کہ مسمی طاہر حسین وغیرہ کی گاؤں میں موبائل وغیرہ کی دکان ہے جس پر میں نے فون پر رابطہ کیا تو اس نے ایک بار میرا فون سنا پھر بند کردیا اور اپنی دکان بند کرکے فرار ہوگیا جس کے بعد ہم نے موبائل کا CDRحاصل کیا تو پتہ چلا کہ یہ رقم موبائل چک نمبر 158 ای بی کسی آدمی سے ٹرانسفر ہوئی ہے ان کے خلاف میرا مقدمہ درج رجسٹر کرکے میرا موٹر سائیکل اور رقم وغیرہ برآمد کی جاوے اور موٹر سائیکل برآمد کیا جاوے آج تک الزام علیہان وعدہ وعید کرتے ہیں اب صاف انکاری ہوگئے

گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 441/EBریاض آباد کا رہائشی ہے آج مورخہ 28.07.20بوقت تقریباً 12/51بجیدن اپنے دفتر میڈیسن نزد کالٹیکس پٹرول پمپ حمید بلاک بورے والا میں کام کرنے کے لیے آیا اور اپنی موٹرسائیکل نمبری 7400/VRMماڈل 2010۔70/CDبرنگ لال کا انجن نمبر 5174258چیسز نمبر JD456308ہے لاک کر کے دفتر کے باہر کھڑی کی اور اندر دفتر چلا گیا تھوڑی دیر بعد واپس آیا تو موٹرسائیکل ناموجود مسروق پائی میرے شور واویلا پر محمد آصف ولد فقیر آلہ آباد کالونی بورے والا محمد شاہد ولد محمد مختار قوم آرائیں سکنہ 437/EBماڈل ٹاؤن آگئے جو مل کر تلاش شروع کی تو کوئی پتہ نہ چل سکا ہے نا معلوم ملزمان نے میری موٹرسائیکل چوری کرکے زیادتی کی ہے کاروائی کی جائے میری موٹرسائیکل تقریباً بیس ہزار روپے کی تھی آج تک اپنے طور پر تلاش کرتا رہا ہوں نہ مل سکی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں