اہم خبر 65

کالج کے ساتھ بڑا مسئلہ کھڑا ہوا جس کے بارہ میں مکمل پرھیں

گزارش ہے کہ بندہ گلی نمبر 1 عظیم آباد بوریوالہ کا مستقل رہائشی ہوں چک نمبر 435 ای۔بی نزد اقبال عرف (بالے دا ہوٹل )مین بورے والا تا چیچہ وطنی روڈپر کریانہ سٹور بنایا ہوا ہے میں اپنے والد غلام محمد غلام بعمر تقریباً 70 سال کے ساتھ دوکان داری کرتا ہوں امروز مورخہ 30.10.22 بوقت تقریباً 9 بجے رات میں معہ والدم کریانہ دوکان بند کر کے گھر کے لئے روانہ ہوئے میں بسواری موٹر سائیکل ہنڈا CD/70جب کہ میرا والد بسواری سائیکل اکٹھے مین روڈ سے الیاس گارڈن کی طرف مڑ گئے ۔ تھوڑا آگے نزد گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پہنچے تو دو کس نا معلوم نوجوان لڑکے بسواری موٹر سائیکل چائینہ جنہوں نے پینٹ شرٹس پہنی ہوئی تھیں ۔حلیہ جات جسم پتلے پھرتیلےایک کامنہ گول جب کہ دوسرے کا لمبوترا چہرہ تھا اور چھوٹی چھوٹی داڑھی تھی قد

5،7فٹ جب کہ دوسرے کا قد 5،6 فٹ تھا جن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتے ہیں نے ہمیں کراس کر کے سامنے آ کر اپنی موٹر سائیکل روک لی ۔موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا لڑکا نےنیچے اتر کر کچھ فاصلے سے پسٹل 30 بور کا فائر کیا جو کہ میرے والد کی بائیں ٹانگ کے گھٹنے کے نیچے پنڈلی پر لگا جس سے میرا والد زخمی ہوکر نیچے گر گیا اور نا معلوم 2 کس اپنی بسواری موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جانب مین روڈ چیچہ وطنی فرار ہو گئے میرے شور واویلا پر گواہان مسمیان 1۔ مبین طاہر ولد محمد رشید احمد قوم آرائیں سکنہ عظیم آباد 2۔ محمد رضوان ولد محمد علی رحمانی سکنہ 435 ای۔بی بھی موقعہ پر آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا جن کی موجودگی میں ہم والد صاحب کو بسواری پرائیویٹ کار THQ بوریوالہ لے گئے جو کہ زیر علاج ہے 2 کس نا معلوم افراد نے والدم کو جان سے مارنے کی خاطر پسٹل کا سیدھا فائر مار کر نا حق مضروب کر کے سخت زیادتی کی ہے موقع پرکال 15 کی گئی موقع پر پولیس بھی آ گئی درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی قانونی عمل میں لائی جاوئے

گزارش ہےکہ سائل 445ای بی کا رہائشی ہے اپنا کاروبار کرتاہوں مورخہ 31.10.22 بوقت قریب10/10بجے رات سائل بسواری موٹرسائیکل ہنڈا CD/70 ماڈل 2022 برنگ لال انجن نمبر D862713 چیسز نمبر GH635615مالیتی 117000روپے 447ای بی سے اپنی ورکشاب نزد گرین ویو آرہا تھا کہ اچانک تین کس نامعلوم اشخاص حلیے ینگ لڑکے دو کی عمریں 18/20سال اور بعمر 22/23 سال دونے پنٹ شرٹ پہن رکھی تھی اور ایک شلوار قمیض پہنے تھا اچانک سامنے آگئے تینوں کے پاس پسٹل تھے جنہوں نے پسٹل تان کر مجھے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر میری موٹرسائیکل متذکرہ بالہ چھین لی اور اپنی موٹرسائیکل چائنہ پھینک میری موٹرسائیکل لے کر جانب 463ای بی فرار ہوگئے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان کی موٹرسائیکل کا نمبر7321/VRL.14 ہے شورواویلہ پر گواہان ۔1۔ثیث اللہ ولد زاہد مرتضی قوم ساہی سکنہ 447ای بی ۔2۔محمد بابر ولد ابراہیم قوم مغل سکنہ 447ای بی آگئے میں نے 15 پر کال کی مقامی پولیس بھی موقعہ پر آگئی درخواست پیش کرتا ہوں

گزارش ہے کہ سائل مکان نمبر 80 کینال گارڈن تحصیل بورے والا کا رہائشی ہے اور سرکاری ملازم ہے مورخہ 27.10.2022 کو سائل اپنی والدہ کی بیماری کی وجہ سے اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ بوقت تقریباً 8بجے رات اپنا گھر مقفل کر کے چک نمبر 263ای بی چلا گیا اور اپنی والدہ کے علاج معالجہ میں مصروف رہا مورخہ 01.11.2022 بوقت تقریباً 2 بجے دن سائل اپنے گاؤں سے واپس آیا تو گھر کا بیرونی دروازہ کھولنے پر UPS، ہوم میج اور ڈرائی بیٹری ناموجود مسروق پائے شک چوری ہوا پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ سائل کے گھر کے عقب میں واقع چھوٹے گیٹ کے ساتھ گیلری میں کرسیاں رکھ کر الزام علیہان بذریعہ روشن دان رات کے وقت گھر میں داخل ہوئے اور گھر کے اندر موجود الماریوں کے تالے توڑ کر اور کمروں کے دروازے کھول کر قیمتی اشیا زیور اور سامان چوری کر کے لے گئے پڑتال سامان کرنے پر 4تولہ گینٹھی سیٹ طلائی ، دو عدد کڑے طلائی مالیتی تقریباً 6 لاکھ روپے اور نقد رقم مبلغ 14

ہزار روپے لیپ ٹاپ ڈیل مالیتی 50 ہزار روپے ، مردانہ گھڑی چار عدد دو امپورٹڈ پرفیوم دوعدد مالیتی تقریبا 8ہزار روپے ، گیس سلنڈر معہ گیس مالیتی 7ہزار روپے،UPS HOMAGE معہ ڈرائی بیٹری مالیتی 55ہزار روپے ڈیجیٹل بی پی آپریٹس مالیتی 4 ہزار روپے مائیکرو ویواوون مالیتی 15 ہزار روپے بے فارم نابالغان، چیک بک HBL اکاؤنٹ نمبری 7900422903چیک بک دوبئی اسلامک بینک اکاونٹ نمبری 0626444001چک بک MCB بینک اور فینسی سوٹ زنانہ دس عدد مالیتی تقریبا 50 ہزار روپے تقریبا کل مالیتی 8 لاکھ روپے و دیگر قیمتی سامان ناموجود مسروق پایا۔ شور واویلا کرنے پر گواہان ماسٹر ظفر اقبال ولد صادق محمد ، محمد افضل ولد حق نواز اقوام لاڑ سکنائے دیہہ جو بھی سائل کے ساتھ دیہہ ہذا سے آئے تھے آگئے جنہوں نے بھی وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا الزام علیہان 4/5کس نامعلوم نے سائل کے گھر میں داخل ہوکر اور سائل کا قیمتی سامان متذکرہ بالا و رقم متذکرہ بالا چوری کر کے سخت زیادتی کی ہے الزام علیہان 4/5 کس نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذکورہ سامان طلائی زیوارت و نقدی متذکرہ بالا برآمد کروائیں جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں