گزارش ہے کہ چک نمبر 445/ای بی نزد جناز گاہ کارہائشی ہوں محنت مزدوری کرتا ہوں مورخہ 17.12.22کو بوقت 08بجے رات شہر بوریوالہ سے بسواری موٹرسائیکلCD/70برنگ لال بلا نمبری انجن نمبریE569784چیسز نمبریAH284272 مالیت-/122000روپے پراپنے گھر جارہا تھاجب میں 445/ای بی روڈ نزد اسپیئرکالج کے قریب پہنچا تو اچانک پیچھے سے 2کس نامعلوم بسواری موٹرسائیکل مسلح اسلحہ ہوکر اور مجھے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور مجھ سے میراموٹرسائیکل مندرجہ بالا ایک عددموبائلVivo Y155ایمی نمبری معلوم نہیں سم نمبری03024961137مالیت-/26000روپے چھین کر لڈن روڈ کی طرف فرارہوگئے میرے شور واویلہ کرنے پر گواہان خرم اقبال ولد شیر محمدقوم ڈوگر سکنہ 445/ای بی محمد عظیم ولد محمد حسین قوم انصاری سکنہ 445/ای بی آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا نامعلوم ملزمان نے میری موٹرسائیکل مندرجہ بالا و موبائل مندرجہ بالا چھین کر سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے
گزارش ہے کہ سائل 118/این بوریوالہ کا رہائشی ہے اور سرکاری ملازم ہے مورخہ 15/16.12.22کی درمیانی شب سائل میٹر گیس نمبری13333551888گھر کے باہر گلی میں دیوار کے ساتھ نصب تھا امروز مورخہ 16.12.22 بوقت قریب 07:00بجے دن سائل بیدارہوا تو دیکھا کہ سائل کا میٹر گیس متذکرہ بالا ناموجود مسروق پایا شورواویلہ پر گواہان مسمیان1۔انوارحسین ولد بشیراحمد قوم آرائیں سکنہ 473/ای بی۔2۔ محمد طارق ولد بشیر احمد قوم آرائیں سکنہ 473/ای بی موقع پر آگئے اور وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانونی کاروائی عمل میں لائی جاوئے
گزارش ہے کہ میں بوریوالہ ملز میں سیکورٹی گارڈز کا نائٹ سپروائزر ہوں شب درمیانی 21/22.12.22بوقت قریب 12:15بجے رات میں مین گیٹ ملز سے اپنے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر کالونی اریا کے گارڈز کو چیک کرنے کی غرض سے راؤنڈ پر نکلا دھند شدید تھی جب ورکرز کالونی کے لیڈیپارک ایریاکوٹھی نمبر 5-Dکے قریب پہنچا ۔ دھند کی وجہ سے کچھ نظر نہ آرہا تھا کہ اچانک کوٹھی نمبر5-Dکے باہر سٹرک پر چار اشخاص کو کھڑے دیکھا تو میں نے سمجھا کہ ڈیوٹی والے گارڈز ہوں گے میں نے آواز دے کر کہا کہ ادھر اکھٹے کیوں کھڑے ہو تو چاروں نامعلوم اشخاص جن کو میں سامنے آنے پر شناخت کرسکتا ہوں نے مجھےموٹرسائیکل پر ہی دبوچ لیا میں نے مزاحمت کرتے ہوئے دواشخاص کو زمین پر گرالیا۔ بقیہ دونوں کی گردنیں بغلوں میں لے لیں توچاروں ملزمان نے شور مچایا تو اسی اثناء میں ان ملزمان کے دوسرے ساتھی جن میں کچھ مسلح بھی تھے آگئے جنہوں نے مجھے رائفل کے بٹوں اور ڈنڈوں سے مارنا شروع کردیا اور مجھے شدید مضروب کردیا میرے بازوں ٹانگ اور جسم کے تمام حصوں پر شیدد چوٹیں آئیں اور میں زمین پر گرگیا تو جملہ
ملزمان نے مجھے اُٹھاکر کوٹھی نمبر 5-D کے برآمدہ میں لے گئے جہاں پر پہلے سے ہی ہمارے ڈیوٹی گارڈز1۔تنویر احمد ولد محمد نذیر 2۔ محمد اکرم ولد اللہ بخش3۔ نعمان ناصر ولد ناصر مسیح جن کے بازو پیچھے بندھے ہوئے تھے وہاں پر بیٹھے موجودتھے جملہ نامعلوم ملزمان نے ہماری تلاشی لی میری جیب سے میرا پرس رنگ سیاہ معمولہ نقدی دس ہزار روپے اصل شناختی کارڈ ۔ ATMکارڈ پاکستان آرمی کارڈ نکال لیا تنویر احمد گارڈ کی جیب سے موبائل اور نقد ایک ہزار روپے محمد اکرم گارڈ کی جیب سے Qموبائل اور نقد-/500 روپے اور اصل شناختی کارڈ اور تمام گارڈ کی ٹارچ و صل ہائے بھی لے لیں ۔ اور ہماری نگرانی پر ایک نامعلوم اشخاص جو رائفل نے مسلح تھا جس کو ہم سامنے آنے پر بخوبی شناخت کرسکتے ہیں جس کا لمبا قد اور گندمی رنگ تھا تمام ملزمان لوکل بولی بولتے تھے رائفل والے شخص کو ہماری نگرانی پر مامور کرکے بقیہ تمام ملزمان اپنے بیگ سے تار کاٹنے والے اوزار نکال کر ٹرانسفارمر کے اوپر پول ٹو پول لگی ہوئی کاپروائر کاٹ لی۔کہ اسی اثناء میں واردات کرنے ملزمان میں سے ایک ملزم جوٹرانسفارمر کے اوپُر پول پر چڑھ کر Dکاٹنے لگا تو اس کو تار سے بجلی کا شیدد جھٹکا لگا تو وہ شخص زمین پر آگرا جس کے بارو کو سپارک کی وجہ سے آگ لگی ہوئی تھی دیگر ساتھی ملزمان جو کٹی
ہوئی کاپروائر کے ٹکرے بنارہے تھے نے اپنا کام چھوڑ کر اپنے زخمی ساتھی کے بازو کو لگی ہوئی آگ بجھائی اور اسے اُٹھا کر ہمارے پاس برآمدہ میں آئے اور اُسے دبانے لگے مگر ہمیں محسوس ہورہا تھا کہ اس زخمی ملزم کی حالت تشویش ناک ہے جملہ ملزمان نے کوٹھی نمبر 5/Dکا تالا ٹوڑ کر ہمیں کوٹھی کے اندر بند کرکے باہر سے کنڈی لگادی اندرہم چاروں نے ایک دوسرے کی مدد سے اپنے اپنے بندھے بازوکھو لیئے تو نعمان ناصر گارڈ دروازے کی پھٹی توڑ کر باہر نکل گیا اور باہر سے لگی ہوئی کنڈی کھول کر دی جس پر ہم بھی کوٹھی سے باہر آگئے نعمان ناصر گارڈ جنوبی دیوار پھیلانگ کر آفیسر کالونی کے اندر چلا گیا اور ہاں پر موجود گارڈ کو وقوعہ کی بابت مطلع کیا تو آفیسر کالونی والے گارڈ نے لیڈی پارک سمت کی طرف ہوائی فائرنگ کی اور ہماری مدد کے لئے وہ گارڈ بھی ورکرزکالونی پہنچ گئے توجملہ ملزمان اپنے زخمی ساتھی اور کٹی ہوئی تار جو تقریباً200 میٹر کے لگ بھگ تھی اور میرا پرس
اور گارڈ کے موبائلز بھی ہمراہ لے جانے کامیاب ہوگئےشدید دھند کی وجہ سے کوئی ملزم فراری کے وقت نظر نہ آیا ہم نے اس وقوعہ کی اطلاع 15پر دی اور 1122کو بھی بلوایا جو 1122والے مجھے شدید مضروبی حالت میں THQ ہسپتال لے آئےجہاں پر ڈاکٹر صاحب نے میرا بھی معائنہ کرکے مجھے داخل ہسپتال کرلیا اور بعد از ایکسرے رپورٹ میڈیکل سرٹیفکیٹ تحریر کیا جو ہسپتال میں موجود ہے جملہ نامعلوم ملزمان جنکی تعداد12افراد پر مشتمل تھی جو ایک وائر کٹنگ گروہ تھا جن کے پاس جو بیگ تھے اس میں ہمہ قسم کے آلات جو وائر کٹنگ میں استعمال ہوتے ہیں موجود تھے ان تمام جملہ ملزمان جو کاپروائر اور ٹرانسفارمر چوری کرنے کی غرض سے جنوبی دیوار نزد قبر ستانBTMپھیلانگ اندر کالونی میں داخل ہوئے ان تمام ملزمان کو ہم سب سامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہیں لہذا وقوعہ ہذا کا مقدمہ درج رجسٹر کرکے ان کو ان کو ٹریس کیا جاوئے اور گرفتارکرکے قرار واقعہ سزادلوائی جاوئے نوازش ہوگی مسروقہ کا پروائر کی مالیت-/70000ہزارہے