گذارش ہے کہ میں چک نمبر459ای بی کا رہائشی ہوں مورخہ28.06.21کو قریب1/30بجے دن میں اپنی بہن کے بچوں کو سکول سے لیکرعلی ٹاؤن445ای بی بورےوالہ گیا کہ ابھی گھر سے باہر ہی تھا تو اندر سے شورواویلہ کی آواز سنی۔اسی اثناء میں گواہان عبدالستار ولد فیض محمد قوم ملک سکنہ چک نمبر459ای بی بورے والہ،محمد نصیر ولد محمد صدیق قوم ملک سکنہ چک نمبر301ای بی بورے والہ بھی آگئے سائل معہ گواہان گھر میں داخل ہوا تو دیکھا کہ الزام علیہ عمران علی میری بہن تسلیم بی بی زوجہ محمد نصیر سکنہ چک نمبر301ای بی بورے والہ جو کہ بوجہ والد کی آنکھ کے آپریشن ذیشان ٹاؤن/علی ٹاؤن اپنی بہن کے گھر(بہنوئی محمد سلیم مرحوم)آج صبح ہی آئی ہوئی تھی الزام علیہ عمران علی میرے بہنوئی محمد سلیم مرحوم کے گھر میں داخل ہو
کرپسٹل30بور کے زور پر میری بہن تسلیم بی بی کیساتھ زناء بالجبر کرنے کی کوشش کررہا تھا اپنی شلوار اتار کر تسلیم بی بی کی شلوار اتار کر ریپ کی کوشش کر رہا تھا مجھے اور گواہان کو آتا دیکھ کر پسٹل لہراتے ہوئے فرار ہونے لگا جس کو پکڑنے کی کوشش کی تو دھمکی دی کہ اگر مجھے پکڑنے کی کوشش کی یا مداخلت کی تو جان سے ماردوں گا اور اسلحہ کے زور پر اپنی شلوار سنبھالتے ہوئے فرار ہوگیا میں نے اپنی بہن کو سنبھالا یہ تمام وقوعہ میں نے اور گواہان نے بچشم خود دیکھا۔الزام علیہ عمران علی میری بہن کوکافی عرصہ سے تنگ وپریشان اور بلیک میل کررہا تھا اور امروز چادر اورچار دیواری کا تقدس پامال کرکے زناء کرنے کی کوشش کی ہے الزام علیہ عمران علی نے سخت زیادتی کی ہے کاروائی کی جائے اور انصاف دلوایا جائے۔
گزارش ہے کہ سائلہ حویلی لکھا کی مستقل رہائشی ہے اور گھریلو خاتون ہے اور چار بچوں کی والدہ ہے سائلہ کا پہلا خاوند فوت ہو چکا ہے سائلہ نے عرصہ تقریباً 4 ماہ قبل اپنی رضا مندی سے ساجد ولد محمد اشرف قوم وٹو سکنہ حویلی لکھا سے شادی کی ہے 4 بچوں میں سے 3بجے سائلہ کے ساتھ حویلی لکھا میں اپنے دوسرے خاوند کے ساتھ رہائش پزیر ہیں سائلہ نے اپنے خاوند کی وفات کے بعد علیحدہ طور پر اپنے بچوں کے ساتھ الجنت ٹاون میں رہائش رکھی ہوئی تھی جہاں پر اب سائلہ کا بیٹا حسن رضا رہائش پذیر ہے اور سائلہ کا گھر یلو اورقیمتی سامان جس میں سائلہ کے زیورات اور نقدی وغیرہ بھی شامل تھے موجود تھے جن کو سائلہ اپنی دوسری شادی کے بعد لینے کے لیے ماہ مئی میں آئی تو سائلہ کے ساتھ ذیل وقوعہ پیش آیا بروز وقوعہ الزام علیہان محمد اظہر
،حسن مسلح اسلحہ آتشیں عثمان ، ثوبیہ اور عبدالغفار آگئے اور مجھے زود و کوب کرنا شروع کر دیا اور مجھے گھر میں داخل نہ ہونے دیا میرے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے سائلہ کے پارچات پوشیدنی پھٹ گئے الزام علیہان نے سائلہ سے طلائی زیورات 5تولہ نقدی رقم 10لاکھ روپے اور گھریلو قیمتی سامان مالیتی 15 لاکھ روپے چوری کر لیا اور گھر 3 مرلے واقع الجنت ٹاون بورے والا پر قبضہ کر لیا میرے شور و اویلہ پر محمد ناصر ولد عطا محمد قوم آرائیں سکنہ چیچہ وطنی اور سائلہ کا والد محمد جاوید ولد عبدالعزیز آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا اور الزام علیہان کی منت سماجت کروا کر جان بخشی کروائی۔ وجہ عنادیہ ہے کہ الزام علیہ نمبر 1 سائلہ کا جیٹھ ہے اور سائلہ پر بری نظر رکھتا تھا جو کہ سائلہ کے ساتھ زبر دستی طور پر سائلہ کے پہلے
خاوند کی وفات کے بعد شادی کرنا چاہتا تھا۔ جس نے اس رنج کی بناء پر الزام علیہان کے ساتھ باہم صلاح مشورہ ہو کر اسلحہ کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور سائلہ اور اس کے بچوں کو حبس بے جا میں رکھ زیادتی کی ہے جو گواہان کے آنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔ الزام علیہ نمبر 6محمد شہباز نے گھر کے جعلی کاغذات تیار کر کے اور قبضہ کر کے زیادتی کی ہے۔ درخواست پیش کرتی ہوں۔ الزام علیہان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے سائلہ کو انصاف دلوایا جائے اور سائلہ کا قیمتی سامان اور نقدی بھی الزام علیہان سے واپس دلوایا جائے ۔
گزارش ہے کہ سائل مجاہد کالونی گلی نمبر5کا مستقل رہائشی ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے امروز مورخہ 20.10.21بوقت قریب 2بجے دن میں نے اپنی موٹر سائیکل ہنڈا CD70نمبر VRK.2006/2527انجن نمبر 2539694چیسز نمبر AE935278مالیتی 35000روپے اپنے گھر کے باہر کھڑی کی اور اندر چلا گیا تھوڑی دیر بعد باہر آیا تو موٹر سائیکل متذکرہ بالا ناموجود مسروق پائی شورواویلہ پر گواہان 1برادرم محمد سجاد 2محمد شکیل ولد فقیر حسین قوم ملک سکنہ مجاہد کالونی موقعہ پر آگئے جن کے ہمراہ تلاش ملزمان و موٹر سائیکل کی گئی جو کہ دستیاب نہ ہوا ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے آج تک تلاش کرتا رہا ہوں کوئی سراغ نہ ملا ہے