گزارش ہے کہ بندہ پاکپتن شریف کا رہائشی ہے اور زمیندارہ کرتا ہوں مورخہ 20.11.22 کو بوقت تقریباً 7بجیرات میں معہ ہمرائیاں محمد حسین گن مین و ڈرائیور مسمی سلیمان متذکرہ بالا بغرض کرنے گاڑی فروخت GLIمالیتی سائل ایم عالم شوروم فوارہ چوک بوریوالہ آئے میں نے گاڑی GLIفروخت کی اور بطور بیانہ رقم مبلغ 10 لاکھ روپےحاصل کرکے اپنی گاڑی کے ڈیش بورڈ میں رکھ دیئے اور بعد ازاں بسلسلہ میلاد شریف دستگیر موٹرز نزد بوریوالہ لاہور روڈ پر چلے گئے میں معہ مسمی سید فہیم حیدر گیلانی ولد سید سرور شاہ گیلانی کے موقع جیون شاہ تحصیل عارف والا ضلع پاکپتن شریف سیدحسین حماد پسرم ام میلا شریف میں اند رجاکر بیٹھ گئے جبکہ میرا ڈرائیور مسمی سلیمان و گن مین محمد حسین متذکرہ بالا الزام علیہان گاڑی میں ہی بیٹھے رہے جب کچھ دیر بعد تقریباً12/30بجیرات ہم میلاد سے فارغ ہوکر واپس گاڑی کے پاس آئےتو گاڑی میں کوئی بھی موجود نہ تھا روبرو گواہان گاڑی کے ڈیش بورڈ کی تلاشی لی تو رقم مبلغ-/10لاکھ روپے ناموجود مسروق پائے میرے گن مین محمد حسین وڈرائیور سلیمان متذکرہ بالا نے میری رقم چوری کرکے سخت زیادتی کی ہے یہ بات قابل ذکر ہے کے ہم نے 15 پر کال کی مقامی پولیس بھی موقع پر آگئی درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی قانونی عمل میں لائی جائے
گزارش ہےکہ بندہ الیاس گارڈن چیچہ وطنی روڑ بورےو الا کا مستقل رہائشی ہے بندہ M.A کا طالبعلم ہے آج مورخہ 13.11.2022بوقت شام 05:45بجے تقریباً بندہ اپنی موٹرسائیکل برنگ سرخ اپلائیڈ فارہنڈا 70CC انجن نمبر 452914 چیسز نمبر132386 پر گھر کا سامان لے کر گھر وا پس آیا موٹرسائیکل کو گھر کے گیٹ کے باہر ہینڈ لاک لگا کر گھر سامان رکھنے کے لیے گیا15منٹ بعد جب واپس آیاتو دیکھاکہ میری موٹرسائیکل وہاں موجودنہ تھی میرے شورواویلہ کرنے پر گواہ نمبر 1۔محمدعدنان بدرولد ارشاد احمد گواہ نمبر 2، ندیم احمد ولد منیراحمد اور اہل محلہ جمع ہوگئے جنہوں نے بتایا کہ 2کس نامعلوم نئی موٹرسائیکل بجانب جنوب کی طرف جاتے دیکھا ہے میرے ساتھ سخت زیادتی ہوئی ہے نامعلوم اشخاص کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاوئے موٹرسائیکل مالیتی 115000روپے میری موٹرسائیکل بازیاب کروائی جاوئے
گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 403ای بی بورے والا کا مستقل رہائشی ہے اورعارضی رہائش شاہین ولاز یعقوب آباد بورے والا میں رکھی ہوئی ہے مورخہ15.11.22 کو بوقت تقریباً06:30 بجے شام سائل کا بیٹا علی حسن اپنے موٹرسائیکل ہنڈا سی ڈی 70سی سی برنگ سرخ رجسٹریشن نمبرAAP/3378انجن نمبر C790755 چیسز نمبرCD623239 ماڈل 2020پر سوار ہوکر اکیڈمی سے واپس اپنے گھر شاہین ولاز یعقوب آباد بورےو الا آیا اور موٹرسائیکل متذکرہ بالا اپنے گھر کے باہر لاک لگاکر کھڑی کردی اورخود گھر کے اندر چلاگیا جب تقریباً10منٹ کے بعدباہر آیا تواپنی موٹرسائیکل ناموجود مسروق پائی شک چوری ہوا شورواویلہ پر گواہان 1۔اختر سلیم ولد محمد سلیم قوم ڈوگر سکنہ 435ای بی بورےوالا ۔2۔عبدالمجیدقوم جٹ سکنہ 435ا ی بی بورے والا آگئے جنکی موجودگی میں تلاش موٹرسائیکل و نامعلوم ملزمان کی مگر کوئی پتہ نہ چل سکا نامعلوم ملزمان نے سائل کی موٹرسائیکل چوری کرکے زیادتی کی ہے استدعا ہے کہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سائل کی موٹرسائیکل برآمدکی جائے مالیت 75000روپے
گزارش ہے کہ سائل چک نمبر 271/ای بی تحصیل بوریوالہ کا رہائشی ہے اور زمیندارہ کرتا ہے سائل نے چوری نذیر احمد جٹ MNA Ex بوریوالہ کے رقبہ واقع چک نمبر 445/ای بی میں ٹھیکہ پر لے کر فصل مونگی کا شت کی ہوئی ہے مورخہ 01/02.10.2022 کی درمیانی فصل تیار ہونے کے بعد برداشت کے لئے بذریعہ تھریشر رکھی ہوئی کہ نامعلوم افرا د بسواری ریڑی، رکشہ جات پر لوڈ کرکے لے گئے اگلی صبح سائل فصل مونگی دیکھنے کے لئے گیا کہ اگر خشک ہوگئی ہے تو تھریشر چلائیں جب ہمراہ ذوالفقار علی ، سلیم اقبال ولد محمد اقبال قوم جٹ سکنہ چک نمبر 239/ای بی پہنچا تو فصل مونگی ناموجود مسروق پائی گواہان کے ہمراہ موقع پر کھرا جات رکشہ جات وریڑی جات کے روانہ کے جو بختہ سڑک پر غائب ہوگئے نامعلوم افراد نے سائل کی فصل مونگی مالیتی مبلغ3لاکھ روپے چوری کرکے زیادتی کی ہے چوری شدہ فصل برآمد کرکے الزام علیہان کے خلاف کاروائی کی جائے