گزارش ہیکہ من مظہر ہیڈ کانسٹیبل محرر تھانہ صدر بورےوالا میں تعینات ہے مسمی محمد طارق ولد بشیر قوم آرائیں سکنہ 461 ای بی ملزم مقدمہ نمبر 01/19 مورخہ 01.01.19 جرم 11/2/15 کرایہ داری ایکٹ تھانہ صدر بورےوالا ایک حکم بعدالت جناب علی بلا ل مدنی صاحب مورخہ 8.6.21 لایا جسمں آرڈر کاپی زیر دفعہ249Aکے تحت بری کا حکم تحریر کیا ہوا نقل پیش کی کہ مجھے کریکٹر سرٹیفکیٹ بنا دو مجھے بیرون ملک جاناہے جس پر ملزم کو بتایا گیا کہ جب تک کورٹ کی طرف سے ہمیں کوئی سزا یابی یا فیصلہ شدہ نقل مثل پولیس بذریعہ ڈاک نہ آئے گی تا وقت آپ کے فیصلہ کا اندراج نہیں کیا جا سکتا مورخہ 9.7.21کو ملزم دوبارہ اسی مقدمہ کی بریت کی کاپی جس میں ملزم 6.7.21 کو بری کا آرڈر لیکر آیا دو مختلف تواریخ کی بریت کی کاپی تھانہ میں پیش کی گئی جس پر بذریعہ درخواست بعدالت جناب علی بلال مدنی صاحب سول جج بورےوالا اور ACOC برانچ بورےوالا سے وضاحت مانگی گئی تو عدالت سے رپورٹ موصول ہوئی کہ مورخہ 6.7.21 والا آرڈر عین درست ہے جبکہ 8.6.21 کو آرڈر جعلی ہے جبکہ ACOCبرانچ کی رپورٹ کے مطابق نقل جعلی پائی گئی ہے بذریعہ درخواست استدعا ہیکہ ملزم نے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی خاطر جعلی دستاویز بریت نقل تیار کر کے استعمال کی پیش کی لہذا ملزم متزکرہ بالا کے خلاف جعل سازی کی کاروائی کی جائے۔
گزارش ہے کہ سائل انور ٹاون بورے والا ضلع وہاڑی کا مستقل سکونتی ہے اور کچہری میں بطور کلرک کام کرتا ہے مورخہ15.07.2021بوقت تقریبا 2بجے رات سائل معہ برادرم محمد اویس ،محمد عثمان اور محمد عامر اپنے گھر کی چھت پر سو رہا تھا کہ شور کی آواز سن کر جاگ گیا اور دیکھا کہ ملزمان سائل کی چھت کی جنوبی دیوار پھلانگ کر زیر تعمیر مکان کی طرف بھاگ گئے ہیں اور سائل کے برادران نے شور واویلہ کیا تو گواہان مسمیان نوید احمد ولد نیاز خان قوم رانا سکنہ انور ٹاون اور شاہد ولد یونس قوم جٹ سکنہ انور ٹاون و دیگر اہلیان محلہ موقع پر آ گئے جن کی موجودگی میں جانچ پڑتال کی گئی تو موبائل Samsung note 5جو کہ استعمال میں خرید کیا تھا اس وجہ سے اسکا IMEIنمبر معلوم نہ ہے اور اس میں 03088275080۔03149410441نمبرز سمیں چل رہیں تھیں دوسرا موبائل Techno جس کا IMEI نمبر 354675113363908ہے جس میں 03029423385۔03127042314نمبرز سمیں چل
رہیں ہیں جس کاڈبہ موجود ہے علاوہ ازیں ایک چھوٹا موبائل Call me اٹھا لیا جس میں 03186591005والی سم چل رہی تھی اور رقم مبلغ 20000روپے نا موجود پائی گواہان نے بتایا کہ زیر تعمیر مکان سے انہوں نے ملزمان عنوان بالا کو بھاگ کر جاتے ہوئے دیکھا ہے جس پر سائل معہ گواہان و معززین علاقہ ملزمان کے گھر گیا جو کہ محسن انور ٹاون میں کرائے کے مکان پر رہائش پذیر ہے اور الزام علیہ علی رضا بٹ عظیم آباد والے قبرستان میں رہائش پذیر ہے سے سامان کی واپسی کا مطالبہ کیا گواہان و معززین کی موجودگی میں ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر چوری کرنا تسلیم کیا اور سامان مذکورہ کی واپسی کا وعدہ وعید کیا لیکن اب صاف انکاری ہے جناب والا سے بذریعہ درخواست ہذا استدعا ہے کہ ملزمان نے سائل کے گھر داخل ہو کر اور چوری کر کے سخت زیادتی کی ہے سائل کے موبائل معہ نقدی رقم ملزم سے واپس کروائی جائے اور مقدمہ درج کر کے انصاف دلایا جائے
گزارش ہے کہ سائل شاہ فیصل کالونی کا مستقل رہائشی ہوں اور زمیندارہ کرتا ہوں الزام علیہان مندرجہ بالا ہمارے عزیز ہیں جو کو مورخہ 27.07.21 کو بوقت قریب 10:00بجیرات جملہ الزام علیہان ہمارے گھر آئے اور کھانے وغیرہ کھا کر رات ہمارے پاس قیام کیا جب ہم صبح بیدار ہوئے تو سائل کی بیٹی مسماۃ سیدہ ردا زمان بعمر 18 سال (کنواری ) اور الزام علیہان بھی گھر میں موجود نہ تھے تشویش لاحق ہوئی سائل نے تلاش شروع کی تو گواہان مسمیان 1، محمد عامر ولد محمد یٰسین سکنہ 471/ای بی 2، عنائیت حیدر ولد شیر محمد سکنہ 431/ای بی ملاقی ہوئے جنہوں نے بتلایا کہ الزام علیہان مندرجہ بالا آپ کی بیٹی سیدہ ردا زمان کو بسواری کیری ڈبہ برنگ سفید میں ڈال کراغواء کرکے جانب ملتا ن روڈ لے جا رہے تھے گھر میں پڑتال سامان کرنے پر زیورات طلائی 4 تولہ مالیتی 400000روپے اور نقدی رقم 70000روپے ناموجود مسروق پائے ہمراہ گواہان الزام علیہان سے رابطہ کیا جنہوں نے کافی بحث مباحثہ کے بعد سائل کی بیٹی کو اغواء کرنا تسلیم کیا اور جلد واپس کرنے کا وعدہ کیا جو کہ اب صاف انکاری ہو گئے ہیں جملہ الزام علیہان نے باہم صلاح مشورہ ہو کر سائل کی بیٹی کو زنا حرام کاری کی خاطر اغواء کرکے سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جا کر سائل کی بیٹی و مال مسروقہ برآمد کیا جاوئے