چوری 38

گھریلو چوری اتنی صفائی سے کی گئی کہ ایک بھی نشان نہ ملا

گزارش ہیکہ سائلM بلاک بورےوالا کا رہائشی آج بوقت مورخہ 10.9.21امروزہ بعد از نماز مغرب موٹر سائیکل HONDA گھر کے سامنے کھڑی تھی لاک لگا کر سائل اندر چلا گیا نمار پڑھ کر جب واپس آیا موٹر سائیکل غائب پائی اور کافی دیر تک کھڑا رہا محمد صفدر لنگڑیال زاہد شاہ پٹواری و لد محمد اسلام شاہ سکنہ M بلاک بورےوالا آ گئے پھر ONE/FIVE پر اطلاع دی پولیس نے موقع ملاحظہ کیا اس طرح میری موٹر سائیکل ما لیتی 55000 روپے چوری ہو گئی ہے رپٹ درج کی جاوے

گزارش ہے سائل 97او بلاک کا مستقل رہائشی امروز مورخہ 31.08.21 بوقت قریب 12/50 بجے دن میرا چھوٹا بھائی مسمی عبداللہ رزاق بعمر 11 سال بسواری موٹرسائیکل ہنڈا 25/CG برنگ سیاہ ماڈل 2018 نمبری VRK-18-6723انجن نمبر 8906916 چیسز نمبر EA389144 مالیتی 85000 روپے پر شہر سے گھر آ رہا تھا کہ نزد گجر ہاؤس ایک کس نا معلوم شخص نےاُسے روکا کہ مجھے تمھارے ابو نے بھیجا ہے کہ تم کو بحفاظت گھر لے کرآؤں اور میرے بھائی کے ساتھ ،وٹرسائیکل پر بیٹھ گیا اور تھوڑی دور جا کر میرے بھائی کو اتار دیا اور کہنے لگا کہ ڈاکٹر کے پاس سے ہو کر آتا ہوں اور موٹرسائیکل لے کر چلا گیا میرے بھائی کے شور واویلہ پر میں اور گواہان 1، زاہد اقبال ولد محمد رمضان سکنہ 437/ای بی 2، شہروز الطاف ولد محمد الطاف سکنہ 47او بلاک موقع پر پہنچے اور 15 پر کال کی جو کہ مقامی پولیس بھی موقعہ پر آ گئی درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جاوئے

گزارش ہے کہ امروز مورخہ 13.09.21بوقت 06:40 بجیشام نمازمغرب کی ادائیگی کے لیے میرا بھائی مقصود ولد نذیر احمد قوم غفاری گھر میں وضو کر رہا تھا کہ گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا جب وہ گھر سے باہر نکلا تو ارسلان ولد منیر سکنہ خانیوال ہمراہ دو کس نا معلوم افراد مسلح آتشیں اسلحہ نے میرے بھائی پر سیدھا فائر کیا جو اس کی دائیں ٹانگ سے آر پار ہو گیا اور میری موجودگی میں دوسرا فائر کیاجو اس کی بائیں ٹانگ میں پیوست ہو گیا فائر نگ کی آواز سن کر محلے دار جن میں سے محمد سلیم ولد رشید احمد قوم بٹ، محمد ناظم ولد نذیر احمد موقع پر موجود تھے انہوں نے الزام علیہ ارسلان کو فائر کرتے دیکھا الزام علیہان فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے ملزمان نے میرے بھائی کو قتل کرنے کی نیت سے فائر مار کر ظلم کیا ہے۔درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے۔

گزارش ہے کہ بندہ 94/5 آئی بلاک بورےواا رہائشی ہے اور رحمان الیکٹرونکس میں بطور سیلز مین ملازمت کرتا ہے مورخہ 26.08.21 بوقت 4 بجے شام بندہ کام سے فارغ ہو کر گھر پر کھانا کھانے آیا بندہ نے اپنی موٹر سائیکل نمبری VRL-18-5738 برنگ بلیک انجن نمبر CR1016700 چیسز نمبر CR663842 مالیتی 30000 روپے گھر کے باہر کھڑی کی اور میں اندر کھانا کھانے چلا گیا جب کھانا کھا کر 10/15 منٹ بعد واپس آیا تو میری موٹر سائیکل نا موجود مسروق پائی شور واویلہ پر گواہان مسمیان 1 محمد وسیم ولد محمد دین سکنہ 94/5 آئی بلاک بورےوالا 2 عدنان ظہور ولد ظہور احمد سکنہ 94/5 آئی بلاک بورےوالا موقع پر آگئے جن کے ساتھ مل کر کافی تلاش موٹر سائیکل کی گئی جو کہ نہ ملی ہے لہذا بذریعہ درخواست استدعا ہیکہ بندہ کی موٹر سائیکل برآمد کی جائے اور نا معلوم ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے از بارہ میں

گزارش ہیکہ سائل سیٹلائٹ ٹاون گلی نمبر 1 تحصیل بورےوالا ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے اور معزز شہری ہے سائل نے ایک دوکان رانا علی حیدر آٹو سپئیر پارٹس کے نام سے امجد ٹاون گلی نمبر 4 فرنٹ میں عرصہ تقریبا1 ماہ سے بنائی ہوئی ہے جناب والہ آج مورخہ 12.09.2021 کو بوقت تقریبا 6 بجے صبح سائل اپنے گھر سویا ہوا تھا کہ اچانک سائل کو کال آئی کہ آپ کی دوکان میں چوری ہوگئی ہے سائل اسی وقت اٹھ کر اپنی دوکان پر گیا تو دیکھا کہ تالے ناموجود ہیں اور شٹر ہاف نیچے ہے جناب والہ سائل کی دوکان سے نا معلوم اشخاص نے سائل کے قیمتی سپئیر پارٹس آئل ہونڈا 3 پیٹی مبلغ 11000 روپے ، آئل ہیوولین 2 پیٹی مبلغ 8200 روپے آئل سروس مبلغ 3700 روپے آئل دینوب ایک پیٹی مبلغ 5000 روپے ایکٹی فائر 3 ڈبے مبلغ 2000 روپے اشارہ ہاف

کاٹن 2500 روپے سیٹ سیٹنگ مبلغ 1000 روپے بیرنگ 2500 روپے گراری سیٹ 5 عدد مبلغ 5000 روپے بیک لائٹ ہاف کاٹن 2500 روپے مکمل میٹر 5 عدد 4500 روپے اور نقدی رقم مبلغ 5000چوری نکال کر لے گئے جناب والہ دوکانات کے لئے چوکیدار ہونے کے با وجود بھی سائل کی دوکان سے سائل کا قیمتی سامان چوری ہو گیا اہل علاقہ نے سائل کو بتلایا کہ چوکیدار کے 2 بیٹے ہیں جو چور قسم کے شخص ہے ان کے لئے چوری کرنا معمولی سی بات ہے جناب والہ چوکیدا ر جب اپنے کسی بیٹے کو اپنی جگہ چوکیداری کے لئے بھیجتا ہے تو کوئی نہ کوئی ابھی نبی ضرور ہوتی ہے اور اس کے علاوہ جناب والہ سائل کی دوکان سے تقریبا 100 میٹر کی دوری پر 3 اشخاس نے سپئیر پارٹس کی دوکان بنائی ہوئی ہے جناب والہ وہ حسد والے اور نشہ آور اور بدمعاش قسم

کے لوگ ہیں اور اس کے علاوہ ایک بلا نامی شخص جو کہ 445/EB میں رہتا ہے اور اس کے لئے چوری کی واردات کرنا کوئی بڑی بات نہیں جناب والہ سائل کو ان اشخاس پر شک ہے اور اس بناء پر سائل آپ جناب کو درخواست گزاری کر رہا ہے جناب والہ سائل کا اس دوکان متزکرہ بالا کے علاوہ دیگر کوئی زریعہ نہ ہے لہذا جناب والہ سے بذریعہ سائل استدعا ہیکہ سائل کا قیمتی سامان جو مالیتی مبلغ 70000 روپے بنتا ہے برآمد کروایا جاوے اور نا معلوم اشخاص کے لئے مقدمہ درج کے قانونی کاروائی عمل لائی جاوے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں