گزارش ہیکہ شاہین ولاز 435 ای بی کا رہائشی ہے اور طالب علم ہے امروزمورخہ 08.12.20 بوقت قریب 5:50 بجیشام میں نے اپنی موٹرسائیکل ہنڈا 125/CG نمبری VRK-18/9869 انجن نمبر R062061 چیسز نمبر EA744286 مالیتی 90،000روپے اپنے گھرکے باہر کھڑی کی اور گھر کے اندر چلاگیا قریب 10منٹ بعد باہر نکلا تو موٹرسائیکل ناموجود مسروق پائی شورواویلہ پر گواہان مسمیان 1یوسف رضا ولد غوری خان قوم راجپوت خانزادہ سکنہ شاہ فیض کالونی 2رحمان صدیق ولد محمد صدیق قوم رحمانی سکنہ ریاض آباد موقع پر آگئے اور وقوعہ ہذا بچشم خوددیکھا نامعلوم ملزمان نے سائل کی موٹرسائیکل چوری کرکے سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں بمطابق قانون کاروائی عمل میں لائی جائے
گزارش ہے کہ میں سائل ذیشان اختر ولد سعید اختر چک نمبر 435/EB بورے والا کا رہائشی ہوں امروز مورخہ 12.11.2020 بوقت 5/30 بجیشام سائل بسواری موٹرسائیکل ہنڈا 125 نمبری VRK-20-35انجن نمبر P557158چیسز نمبر EB234399 برنگ سیاہ مالیتی 125000روپے نیو ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر کرنل طلعت بشیر ریٹائر سے ملنے ان کے کلینک کے اندر گیا اور ٹھیک 6/20 پر کلینک کے باہر آیا جہاں موٹرسائیکل متذکرہ بالا نا موجود مسروق پائی شورواویلہ پر گواہان 1۔ احمد آکاش ولد محمد سرور آرائیں سکنہ 435/EBبوریوالہ 2۔ رانا محمد ہاشم ولد رانا محمد یونس ڈوگر مارکیٹ موقع پر آگئے اور وقوعہ ھٰذا بچشم خود دیکھا درخواست پیش کرتا ہوں نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا کر سائل کی حق رسی فرمائی جاوئے
گزارش ہیکہ سائل چک نمبر 433/EB تحصیل بورےوالا ضلع وہاڑی کا مستقل سکونتی ہے اور چیچہ وطنی روڈ بحد یعقوب آباد فیض آباد گلی نمبر 1 پر راجہ ابراہیم سویٹس اینڈ بیکر ز کے نام سے دوکان داری کرتا ہے امروز 20-12-24 کو بوقت 6:50 بجے صبح سائل حسب سابق اپنی دوکان بیکری پر اپنے پسرم محمد نعمان کیساتھ موجود تھا کہ دو کس اشخاص جنہوں نے اپنے چہروں پر ماسک لگا رکھے تھے مسلح پسٹل سائل کی بیکری میں گھس آئے اور اپنا اپنا اسلحہ ہم پر تان لیا ایک شخص نے اسلحہ کے زور پر میری تلاشی لینی شروع کر دی جبکہ دوسرانا معلوم شخص پسٹل تان کر کھڑا رہا سائل کی شلوار پوشیدنی کی جیب سے نقدی رقم مبلغ 13000روپے ا ور دوکان کے غلہ سے سیل کی رقم تقریبا مبلغ 7000 روپے زبر دستی نکال لئے اور دھمکیاں دیتے ہوئے اپنی کار XLI برنگ سفید نمبری 388پر سوار ہو کر جانب لاری اڈا بورےوالا فرار ہو گئے سائل کے شور واویلہ پر محمد ذولقرنین ولد محمد یوسف قوم کھوکھر سکنہ انور ٹاون گلی نمبر 1 و دیگر اہل محلہ دوکانداراں بھی موقع پر آ گئے جنہوں نے بھی وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا ہے سائل کی دوکان میں CCTV کیمرا کام کر رہا تھا جسکی ویڈیو میں ملزمان کو ڈکیتی کی واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے دو کس نا معلوم ملزمان نے سائل سے اسلحہ کے زور پر رقم چھین کر سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے
گزارش ہیکہ میں مجاہد کالونی بوریوالہ گنج شکر ٹاون گلی نمبر 4مسجدابوبکر صدیق میں امام مسجد ہوں مورخہ 21.12.20کومیں معہ اہل عیال اپنے عزیز رشتہ داروں کو ملنے کے لیے گھر مقفل کرکے چک نمبر 174/WBچلے گئے۔آج مورخہ 23.12.20 کو بوقت قریب 3 بجیدن واپس گھر پہنچے تو دیکھا کہ تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھامیرے شورواویلہ پر گواہان مسمیان 1محمدشفیق ولد عبدالغنی قوم جٹ سکنہ امجد ٹاون گلی نمبر 10بوریوالہ2محمد بوٹا ولد اللہ دتہ سکنہ گلی نمبر5گنج شکر ٹاون مجاہد کالونی بوریوالہ آگئے۔گواہان کی موجودگی میں پڑتال سامان کی توسیف الماری میں پڑی ہوئی رقم مبلغ 3,50,000روپے ناموجود مسروق پائی۔جگہ پختہ ہونے کی وجہ سے کھروں کے نشانات نہ مل سکے ہیں۔نامعلوم ملزمان ہماری عدم موجودگی میں تالے توڑ کر نقدی چوری کرکے لے گئے ہیں ملزمان ٹریس کرکے میری نقدی برآمد کی جائے۔