گزارش ہے کہ سائل مرضی پورہ کا مستقل سکونتی ہے سعید موٹرزلاہورروڈبوریوالہ پر ملازمت کرتاہوں مورخہ04/07/20کوبوقت تقریباً10:30 بجیدن میں بسواری موٹرسائیکل کروان لیفان نمبری VRM/4788 ماڈل 2008 انجن نمبرCRLF-175999 چیسزنمبرCRLF-176155 مالیتی15 ہزارروپے شوروم پرآیا موٹرسائیکل باہرکھڑی کرکے اندر چلاگیا جب تھوڑی دیر بعد واپس ٓیا موٹرسائیکل ناموجودمسروق پائی شور واویلہ پر گواہان مسمیان (1)علی رضا ولد اللہ یارقوم آرائیں (2)عمران علی ولد لیاقت علی قوم بھٹی سکنائے دیہہ موقع پرآگئے جنہوں نے وقوعہ بچشم خود دیکھا نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل چوری کرکے زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتاہوں کاروائی کی جائے
گزارش ہے کہ میں تاج پارک گلی نمبر 5بوریوالہ کا رہائشی ہوں الیکٹریشن کا کام کرتا ہوں مورخہ 17.06.20بوقت 12/-بجے دن سائل بسواری موٹر سائیکل کراون لیفان برنگ سرخ نمبری 7632/VRLانجن نمبری 237031چیسز نمبری 237672۔CC/70مالیتی 20000روپے ماڈل 2010او بلاک ایک گھر میں الیکٹرک کا کام کرنے گیا موٹر سائیکل باہر گلی میں کھڑی کر دی میں جب کام سے فارغ ہو کر باہر گلی میں آیا تو میری موٹر سائیکل ناموجود مسروق پائی شور واویلہ پر آفتاب حسین ولد احمد حسن قوم جٹ سکنہ تاج پارک 2محمد ارشاد ولد عبدالحمید قوم بھٹی سکنہ 79او بلاک بوریوالہ آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا نامعلوم ملزمان نے میری موٹر سائیکل چوری کر کے سخت زیادتی کی ہے آج تک اپنے طور پر تلاش نا معلوم ملزمان و موٹر سائیکل کرتا رہا ہوں جس کا کوئی سراغ نہ ملا ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے
گزارش ہے کہ سائل شاہ فیصل کالونی نزد الفتح سکول کا مستقل سکونتی ہے محنت مزدوری کرتا ہوں مورخہ 2.3/07/20 کی درمیانی شب میں اپنا موٹرسائیکل ہنڈا 70/CC نمبری BRE/5649 ماڈل 1993 انجن نمبر 1016121 چیسز نمبر BE018121 مالیتی 35000 روپے اپنے گھر کے گیراج میں کھڑی کر کے معہ اہل و عیال سو گیا جب صبح ویلے بیدار ہوا تو موٹرسائیکل متذکرہ بالا ناموجود مسروق پائی گیٹ کا دروازہ اندر سے کھولا ہوا تھا شور واویلہ پر گواہان مسمیان 1۔ محمد سرور ولد شوکت علی جاوید قوم ڈوگر ۔2۔ دلاور حسین ولد محمد حسن قوم راجپوت سکنائے دیہہ و دیگر اہل محلہ موقع پر آ گئے جنہوں نے وقوعہ بچشم خود دیکھا ملزمان بیرونی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے میں معہ گواہان اپنے طور پر تلاش و پتہ جوئی ملزمان و موٹرسائیکل مسروقہ کرتے رہے جو معلوم ہوا کہ میری موٹرسائیکل ملزمان متذکرہ بالا نے چوری کی ہے ملزمان بالا سے میں معہ گواہان نے پنچائتی طور پر رابطہ کیا جنہوں نے کافی لیت و لعل کے بعد میری موٹرسائیکل چوری کرنا تسلیم کیا واپسی کا وعدہ کیا جو اب انکاری ہو گئے ہیں درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے
گزارش ہے کہ سائل سیٹلائیٹ ٹاون کا مستقل رہائشی ہے میڈیسن کا کام کرتا ہوں مورخہ 01.06.20 بوقت 12 بجے رات میں بسواری موٹرسائیکل یاماہا جنون نمبری SLQ/1414 ماڈل 2007 انجن نمبر 3B11-011387K چیسز نمبر 3B11-011387K ۔100/CC مالیتی 78000 روپے میڈیکل سٹور سے دوائی لیکر گھر واپس آیا موٹرسائیکل متذکرہ بالا ناموجود مسروق پائی شور واویلہ پر گواہان مسمیان 1۔ اشفاق اکبر ولد اکبر ولی قوم جٹ ۔2۔ محمد عمر ولد محمد فاروق قوم جٹ سدھو سکنائے دیہہ موقع پر آ گئے جنہو نے وقوعہ بچشم خود دیکھا میں معہ گواہان اپنے طور پر تلاش و پتہ جوئی نامعلوم ملزمان و موٹرسائیکل کرتے رہے شبہ واردات الزام علیہان متذکرہ بالا پر ہوا میں معہ گواہان نے پنچائتی طور پر الزام علیہان متذکرہ بالا سے رابطہ کیا جنہوں نے لیت و لعل کے بعد میری موٹرسائیکل چوری کرنا تسلم کیا واپسی کا وعدہ کیا جو اب صاف انکاری ہو گئے ہیں درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جاوے