چوری 71

435 سے موٹرسائیکل چوری ہوئے ملاحظہ کریں

مودبانہ گزارش ہے کہ سائل گلی نمبر 4 محلہ پورہ بورے والا ضلع وہاڑی کا سکونتی ہے سائل کا بھائی ساجد حسین بورے والا ہسپتال فوارہ چوک بورے والا میں ملازم ہے مورخہ 03.11.2022 کو بوقت قریب 3بجے دوپہر سائل کا بھائی ساجد حسین میری موٹرسائیکل کراؤن لیفان CR.70رجسٹریشن نمبر ی VRK.17.6884انجن نمبر CR967560چیسز نمبرCR619699ماڈل 2017 مالیتی 40ہزاربورے والا ہسپتال کے اسٹینڈ میں کھڑی کر کے اپنے کام میں مصروف ہوگیا جس سائل کا بھائی تقریباً7بجے رات گھر واپس جانے کے لیے ہسپتال کے اسٹینڈ پر پہنچا تو دیکھا کہ موٹرسائیکل مذکورہ ناموجود مسروق پائی سائل کو تشویش لاحق ہوئی شبہ چوری ہوا تو سائل نے شور واویلہ کیا تو موقع پر گواہان 1۔شہباز بھٹی ملازم بورے والا ہسپتال ۔2۔محمد شہباز ولد عبدالغفار سکنہ مرضی پورہ بورے والا ودیگران موقع پرآگئے گواہان نے وقوعہ ہذا بچشم خودیکھا سائل نے فوراً 15پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دی سائل معہ گواہان بالااپنے طورپر نامعلوم اشخاص کی تلاش بیسار کرتا رہا ہوں مگرکوئی سراغ نہ مل سکا 2کس نامعلوم اشخاص نے میری موٹرسائیکل بورےو الا ہسپتال کے اسٹینڈ سے چوری کر کے لے گئے ہیں سائل کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے 2کس نامعلوم اشخاص کے خلاف مقدمہ درج کر کے سائل کی موٹرسائیکل مذکورہ بالا ونقدی رقم برآمد کی جائے آ پ کی عین نوا زش ہوگی

گزارش ہے کہ میں چیچہ وطنی روڈ چک نمبر435 ای بی تحصیل بوریوالہ موڑ پر نیومنشاء سائیکل ورکس کے نام سے دوکان بنائی ہوئی ہے جس میں سائیکل ، موٹر سائیکل کے ٹائر ٹیوب وغیرہ بھی فروخت کرتاہوں مورخہ 23.10.22 کو شام حسب معمول اپنی دوکان کو تالےلگا کر گھر چلا گیا مورخہ 24.10.22 صبح 05:30 بجے حسب معمول دوکان کھولنے کے لیے دوکان پر ہمراہ گواہان مسمیان یونس ولد صابراور برادرم منشاء ولد خوشی محمد گیا تو دیکھا کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور شٹر کھلاہوا تھا دوکان میں موجود سامان کی پڑتال کی تو 45 عدد ٹائر موٹر سائیکل Panther کمپنی اور 38 عدد ٹائر سائیکل Service کمپنی اور 150 عدد ٹیوب موٹر سائیکل کل سامان مالیتی 150000 روپے ناموجود مسروق پائے سائل نے 15 پر کال کی پولیس موقع پر آگئی موقع ملاحظہ کیا گیا تو نامعلوم اشخاص نے چوری کرکے میرے ساتھ سخت زیادتی کی ہے پرچہ درج فرمایا جائے میں غریب آدمی ہوں نامعلوم اشخاص کو گرفتار کرکے میرا مال برآمد کروایا جاوئے

گزارش ہے کہ سائل مجاہد کالونی گلی نمبر 1کا رہائشی وسکونتی ہے اور ندیم آئرن سٹور کے نام سے لاہور روڑ نزد بورےو الا ہسپتال دوکان بنارکھی ہے مورخہ 09.11.22 کو میں حسب معمول اپنی دوکان پر بسواری موٹرسائیکل 125ہنڈا سپشل ایڈیشن برنگ بلیک انجن نمبر Y105470وچیسز نمبرEG105469 رجسٹریشن نمبری AKK/8202 مالیتی 150000روپے ملکیتی سائل پر آیا اور موٹرسائیکل باہرکھٹری کردی تھوڑی دیر بعد بوقت 6بجے شام کو دیکھا توموٹرسائیکل متذکرہ بالا ناموجود مسروق پائی شورواویلہ پر گواہان مسمیان انور حسین ولد محمد ابراہیم قوم غفاری سکنہ گلی نمبر 2 مجاہد کالونی ۔2۔بہزاد انور ولد امجد طاہر قوم آرائیں سکنائے مجاہد کالونی گلی نمبر 01موقع پر آگئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا میں نے 15 پر کال کی مقامی پولیس موقع پر آگئی نامعلوم اشخاص نے میری موٹرسائیکل متذکرہ بالا چوری کر کے میری ساتھ سخت زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتاہوں کاروائی قانونی کی جاوئے

گزارش ہےکہ سائل امجدٹاؤن گلی نمبر 3 کا مستقل رہائشی ہے اور سلیز مارکیٹنگ کا کام کرتاہوں مورخہ 7/8.11.22 کی درمیانی شب میں معہ اہل خانہ اپنا گھر متفل کر کے اندر سوگئے جب صبح ویلے نماز پڑھنے کے لیے بیدار ہوئے تودیکھا کہ گھر کے کمرہ کا دروازہ کھلا ہوا تھا شک چوری ہوا تو پڑتال سامان کرنے پر 2عدد موبائل 1۔اینڈرائیڈ موبائل IMEI :350624550086436، IMEI 2: 861704050687289 ۔2۔موبائل QQMEE ماڈل Q103مالیتی 90000روپے اور میرے ہمسایہ کا شف علی جسکی چھت ہمارے گھر سے ملحقہ ہے کے گھر سےجوکہ زیر تعمیر ہے ایک عدد گرینڈر مشین مالیتی 50000روپے اٹھا کر لے گئے شور واویلہ کیا تو گواہان محمد جاوید ولد محمد اسلم سکنہ گلی نمبر 3امجدٹاؤن بورے والا ۔2۔محمد جبران منظور ولد منظورحسین قوم شیخ سکنہ گلی نمبر 2 امجدٹاؤن بورےو الا آگئے شک چوری الزام راشد پر ہوا جس نے کافی لعت ولیل کے بعدسامان متذکرہ بالا چوری کرنا تسلیم کیا اور واپسی کا وعدہ کیا مگر اب صاف انکاری ہے مہربانی فرماکر ملزمان کو گرفتار کر کے میرا اور میرے ہمسائے مسمی کاشف علی کا مسروقہ مال متذکرہ بالا برآمدکیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں