گزارش ہے کہ سائلہ چک نمبر 445 ای۔بی بوریوالہ کی سکونتی ہے امور خانہ داری کرتی ہے مورخہ 13.10.22 بوقت تقریباً 3 بجے دن اپنے گھر موجود تھی کہ الزام علیہ نمبر 1 جو کہ میرا دیور لگتا ہے زبر دستی چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے داخل ہو گیا اور سائلہ سے خاوندم کے بارے میں پوچھاتو سائلہ نے کہا کہ وہ میری ہمشیرہ کے گھر گیا ہے جس پر الزام علیہ نمبر 1 راشد نے سائلہ کو زبر دستی پکڑ لیا اور دست درازی شروع کر دی سائلہ نے منع کیا تو الزام علیہ نے اپنی چھری سے سائلہ کی گردن پر رکھ کر کہا کہ اگر تم نے شور کیا تو گردن کاٹ دونگا اور میرے ساتھ زبردستی زناء بالجبر کرنے کی کوشش کی تو سائلہ نے مزاحمت کی تو سائلہ کے بائیں کان پر چھری لگی اور زخمی ہو گیااور خون جاری ہو گیا الزام علیہ نمبر 1 نے چھری کا وار دوسرا کیا جو سائلہ کے بائیں بازو پر لگا اور بازو زخمی ہو گیا ۔ اور سائلہ کے بائیں بازو پر دانتوں سے کاٹا اور سائلہ کے بائیں گال پر دانتوں سے کاٹا اور چہرے پر بھی ناخن مارے جن پر خراشیں آئیں اور سائلہ کی چھاتی اور جسم کے مختلف حصوں پر دانتوں سے کاٹا اور خراشیں آئیں میری والدہ پروین بی
بی چھڑوانے کے لئے آگے بڑھی تو الزام علیہ نمبر 2 نے پکڑ لیا اور سر پر ڈنڈا مارا جو والدہ ام کی دائیں آنکھ کے قریب لگا آئی برو زخمی ہو گئی گر پڑی اسی اثناء میں الزام علیہان 3 تا 5 نے آ کر ہمیں پکڑ لیا اور جسم کے مختلف حصوں پر الزام علیہ نمبر 4 ناہید نے ہوروں مکوں سے مارا اندرونی چوٹیں آئیں اور سائلہ کو شدیددرد ہوا ۔ الزام علیہان 3 اور 5 بھی ہوروں مکوں سے مارتے رہے شور واویلا کیا تو مسمیان 1۔ شہزاد احمد ولد رانا عبدالجبار قوم قصائی 2۔ لیاقت علی خاوندم اور برادرم شہرو ولد بھٹو و دیگر لوگ و دیگر مردمان موقعہ پر آ گئے جنہوں نے وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا اور الزام علیہان کی جان بخشی کروائی وجہ عناد یہ ہے کہ سائلہ کا خاوندم بیمار رہتا ہے جس کی کمر میں پلیٹ راڈ ڈالے ہوئے ہیں جس کا قبل ازیں ایکسیڈنٹ ہوا تھا الزام علیہ نمبر 1 سائلہ پر بری نظر رکھتا تھا اور اکثر اوقات تنگ کرتا رہتا تھا اور جنسی طور پر ہراساں کرتا رہتا تھا منع کرنےپرجان کا دشمن ہو گیا اور وقوعہ ہذا باہم صلاح مشورہ ہو کر نیت مشترک کے تحت کیا ہے ۔ سائلہ و والدہ کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا پیچھے سے الزام علیہان نے سائلہ کی رقم مبلغ /30000 روپے نقدی اور طلائی ٹاپس مالیتی مبلغ/6000 روپے و دیگر سامان مرغیاں وغیرہ بھی اٹھا کر لے گئے میرے ساتھ زیادتی ہوئی ہے کاروائی کی جاوئے آپکی عین نوازش ہو گی
گزارش ہے کہ میں تحصیل مری میرواہ تحصیل اور ضلع خیر پور کا سکونتی ہوں اور ASAپاکستان ادارہ میں بطور BM کا کا م کرتا ہےاور ادارہ ہذا ضرورت مندافراد کو کاروبارکے لیے قرضہ جات فراہم کرتاہے اور اقساط کی صورت میں موصول کرتا ہے امروز مورخہ 26.10.22بوقت 1بجیدن ہماری ریکوری افسر سمیرا کوثر دختر محمد حسین قوم ہاشمی سکنہ چک نمبر 1/WB پکھی موڑ نے ایک گروپ کے 21ممبران سے اقساط وصول کر کے مسماۃ شہناز بی بی زوجہ مظہر حسین سکنہ گلی نمبر 7 مجاہد کالونی کے گھر میں دوسرے گروپ کے ممبران سے اقساط وصول کررہی تھی ں کہ اسی اثناء میں دوکس نامعلوم بحلیہ جات 1۔قدلمبا،گندمی رنگ پنجابی زبان شلوار قمیض پہنے ۔2۔قد درمیانہ رنگ سانولہ شلوار قمیض پہنے مسلح ہائے پسٹل جنکو سامنے آنے پر شناخت کرسکتے ہیں بسواری موٹرسائیکل 125CG برنگ سیاہ بلا نمبری پرآئے اور گھر میں داخل ہوکر سمیرا بی بی اور سمیع اللہ ولد ریاض احمد قوم بھٹی سکنہ آباد پور رحیم یار خان اور شنہاز بی بی و دیگر ممبران کو مارنا شروع کردیا اور سمیراکوثر سے ریکوری کی رقم مبلغ98580روپے ATMکارڈ UBL بنک ID کارڈ اصل سمیرا کوثراو رسمیع اللہ اور دیگر ممبران کے ساتھ مارپیٹ کر کے اور جان س مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے بسوار ی موٹرسائیکل فرار ہوگئے نامعلوم ملزمان نے واردات کرکے زیادتی کی ہے درخواست پیش کر تا ہوں کاروائی کی جاوئے
ابر حسین ولد نذیرا حمد قوم راجپوت سکنہ گلی نمبر 2شاہ فیض پارک مجاہد کالونی بنام: نامعلوم ملزمان، درخواست بمراد کئے جانے کاروائی ، جناب عالی ! گزارش ہے کہ میں شاہ فیض پارک مجاہد کالونی کا سکونتی ہوں اور مجاہد کالونی میں دوکان کریانہ بنارکھی ہے میری بھتیجی ایمان فاطمہ بعمر12سالہ جوکہ پانچویں کلاس میں البرکت سکول واقع مجاہد کالونی میں پڑھتی ہے امروز مورخہ 27.10.22 بوقت قریب 8بجے میری بھتیجی ایمان فاطمہ سکول پڑھنے کے لیے گئی مگر چھٹی کے وقت واپس نہ آئی میں معہ گواہان مسمیان 1۔غضنفر ولد نصیر احمد قوم راجپوت سکنہ مجاہد کالونی ۔2۔ارشد ولد سرور قوم جٹ سکنہ مجاہد کالونی بھتیجی اُم کی تلاش کے لیے نکلے مگر بھتیجی ام کا کہیں پتہ نہ چل سکا ہے نامعلو م ملزمان نے میری بھتیجی ام ایمان فاطمہ کو اغواء کر کے زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتاہوں کاروائی کی جاوئے
گزارش ہے کہ سائل 435ای بی کا رہائشی ہے اور سالٹ اینڈ سپائس فاسٹ فوڈ کیفے نزد فائن سٹی بورے والا بطور ڈلیوری بوائے ملازمت کرتا ہے مورخہ 21.10.22 بوقت قریب 9بجے رات ایک موبائل نمبر 03481245435سے کال آئی جنھوں نے دو عدد پیزے15عدد ہاٹ ونگز اور ایک عدد بوتل 1/1/2لیٹر کل مالیتی 4000روپے تقریباً کا آرڈر دیا میں آرڈر تیار کرواکر بسواری موٹر سائیکل موبائل نمبر متذکرہ بالا پر رابطہ کر تا ہوا بڑی مسجد 435/EB کے قریب پہنچا۔ جہاں پر تین کس نامعلوم پہلے سے کھڑے تھے۔ میں نمبر متذکرہ بالا پر رابطہ کرنے ہی لگا تھا کہ وہ تین نامعلوم مجھ سے آرڈر متذکرہ بالا جھپٹا مار کر چھین کر گلیوں میں فرار ہوگئے۔