گزارش ہیکہ سائل پیشہ وکالت سے منسلک ہے اور انور ٹاون بورےوالا میں سٹاپ اینڈ بائے سٹور کے نام سے دوکان بنا رکھی ہے جسکو ملازم انجم عباس چلاتا ہے کل مورخہ 20-11-22 کو قریب 8 بجے رات حسب معمول وہ دوکان بند کر کے گھر چلا گیا اور صبح تقریبا 5 بجے مالک دوکان جن کی دوکان کے پیچھے رہائش ہے نے فون پر اطلاع دی کہ آپ کی دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں جس پر میں فی الفور دوکان پر پہنچا تو دیکھا کہ دوکان کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں اور گھی ۔آئل کے ڈبے چائے کی پتی کے کلو ½ کلو ، 1 پاو والےپیکٹ ، پرفیوم ،باڈی سپرے ، لوشن کریمیں، مختلف قسم کی ناموجود مسروق پائیں CCTV فوٹیج چیک کرنے پر علم ہوا کہ 4:32 منٹ پر اور 4:39 منٹ پر دو دفعہ نا معلوم ملزمان آئے ایک باہر موٹر سائیکل پر کھڑا رہا جبکہ دوسرے نے اندر داخل ہو کر اشیاء چوری کیں جن کی مالیت 45/50 ہزار ر وپے ہے میں نے فی الفور 15 پر اطلاع دی جنہوں نے خود آکر وقوعہ دیکھا اسی دوران گواہان انجم عباس اور محمد عباس موقع پر آگئے جنہوں نے بھی وقوعہ ہذا بچشم خود دیکھا میرا مقدمہ درج کر کے نا معلوم ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جاوے
گزارش ہیکہ سائلہ امجد ٹاؤن بوریوالہ کی رہائشی ہے اور اپنی دو عدد گاڑیاں بتفصیل کار ویگنارنمبریLEF/7293 ماڈل 2019 انجن نمبر PK 108189633 چیسز نمبر AIJ310PK10089633 برنگ سفید مورخہ 17.5.20 کو ماہانہ 60,000روپے کرایہ پردی اور دوسری گاڑی GLI برنگ سپروائٹ ماڈل 2019 نمبری LE/1911انجن نمبر Z5447733 چیسز نمبر NZE170R4170388 مورخہ 13.6.20 ماہانہ 1,00,000روپے میں روبرو گواہان اصغر علی ولد غلام رسول 2۔یامین ولد ایوب احمد پاکستان رینٹ اے کار لاہور روڈ سے مسمی محمد آصف امین ولد محمد امین قوم آرائیں سکنہ صادق ٹاؤن بذریعہ رینٹ امانتاً دے دیں محمد آصف امین باقاعدگی سے رینٹ ادا کررہاتھا کہ اچانک مورخہ 25.11.20 کو بقضائے الہیٰ وفات پاگیاسائلہ نے جب بمعہ گواہان محمد آصف آمین کے رینٹ پر رابطہ کیا تو پتہ چلاکہ سائلہ کی امانتاً دی ہوئی دونوں گاڑیاں نامعلوم الزام علیہان کے پاس ہیں اور رینٹ پر چل رہی ہیں سائلہ نے کوشش کی کہ امانتاً دی ہوئی دونوں گاڑیاں متذکرہ بالا کو واپس حاصل کرسکے مگر دونوں گاڑیاں نہ مل سکی ہیں درخواست پیش کرتی ہوں نامعلوم الزام علیہان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جاکر سائلہ کی امانتاً دی ہوئی گاڑیاں متذکرہ بالا سائلہ کو واپس دلوائی جائیں
گزارش ہیکہ سائل 433 ای بی کا مستقل سکونتی ہے ضعیف العمر ہوں مورخہ 03.11.20 بوقت تقریباً 5:30 بجیشام میرا پسرم حقیقی ساجد علی میرے پوتے بعمر محمدحسنین بعمر 1/2-1 سال کو دوائی دلوانے کے لیے بوریوالہ شہر آرہاتھا جب بنگلہ نہر سے تھوڑا آگے پہنچا تو اسی دوران الزام علیہان متذکرہ بالا بسواری موٹرسائیکل ہائے پیچھے سے آگئے الزام علیہان نے موٹرسائیکل سے ٹکر مارکرپسرم کی موٹرسائیکل کو روک لیاالزام علیہ کاشف مسلح پسٹل نے للکارامارا کہ آج اسکو زندہ نہ چھوڑنا جس پر الزام علیہ رضوان مسلح آہنی پلاس نے وار کیا جو پسرم نے بچاؤ کے لیے ہاتھ آگے کیا جو دائیں ہاتھ پر لگا الزام علیہ مقصود نے سوٹے کا وار کیا جودائیں آنکھ پر لگا پسرم زمین پر گر پڑا اور دمعوم علیہ محمدحسنین بھی گرگیا۔شورواویلہ سن کر گواہان مسمیان 1۔محمد علی ولدعبدالرشید قوم جٹ 2۔اسماعیل ولد عبدالرشید قوم جٹ سکنائے دیہہ موقع پرآگئے جنہوں نے منت سماجت کرکے جان بخشی کروائی وجہ عناد یہ ہیکہ الزام علیہان متذکرہ بالا کے ساتھ رقبہ کا تنازعہ چل رہاہے اسی رنج کی بناء پر الزام علیہان نے باہم صلاح مشورہ ہوکر پسرم کارستہ روک کرناحق مضروب کرکے زیادتی کی ہے درخواست پیش کرتا ہوں کاروائی کی جائے۔
گزارش ہے کہ میں سائل ذیشان اختر ولد سعید اختر چک نمبر 435/EB بورے والا کا رہائشی ہوں امروز مورخہ 12.11.2020 بوقت 5/30 بجیشام سائل بسواری موٹرسائیکل ہنڈا 125 نمبری VRK-20-35انجن نمبر P557158چیسز نمبر EB234399 برنگ سیاہ مالیتی 125000روپے نیو ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر کرنل طلعت بشیر ریٹائر سے ملنے ان کے کلینک کے اندر گیا اور ٹھیک 6/20 پر کلینک کے باہر آیا جہاں موٹرسائیکل متذکرہ بالا نا موجود مسروق پائی شورواویلہ پر گواہان 1۔ احمد آکاش ولد محمد سرور آرائیں سکنہ 435/EBبوریوالہ 2۔ رانا محمد ہاشم ولد رانا محمد یونس ڈوگر مارکیٹ موقع پر آگئے اور وقوعہ ھٰذا بچشم خود دیکھا درخواست پیش کرتا ہوں نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا کر سائل کی حق رسی فرمائی جاوئے